ہم پہلے خوابوں کو اہداف بناتے ہیں اور پھر اہداف کو حقیقت بنا دیتے ہیں، ایردوان

0 1,058

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے مرسین شہر میں گراؤنڈ بریکنگ سیرمنی اور آق پارٹی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے، "ہم پہلے خوابوں کو اہداف بناتے ہیں اور پھر اہداف کو حقیقت بنا دیتے ہیں”۔ انہوں نے گذشتہ 16 سال میں مرسین میں ہونے والی 31 بلین ترکش لیرا کی حکومتی سرمایہ کاری پر توجہ دلائی۔

سیاحتی مرکز اور سٹیٹ ہسپتال کی افتتاحی تقریب

تارسس کازلانی سیاحتی مرکز اور 600 بستروں پر مشتمل تارسس اسٹیٹ ہسپتال کی افتتاحی تقریب کے دوران شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر ایردوان نے کہا، "تارسس-کازلانی میں ہونے والی اس سرمایہ کاری سےعلاقائی سیاحت میں ایک بڑی پیش رفت ہو گی”۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس 8،000 بستر کی سرمایہ کاری کے ساتھ تقریبا پانچ ہزار افراد کو براہ راست ملازمتیں ملیں گی۔ "دوسری طرف 600 بستر پر مشتل اسٹیٹ ہسپتال 150 ملین ترکش لیرا سے تعمیر ہو گا”۔

مرسین میں سرمایہ کاری

اسی دن ترک صدر رجب طیب ایردوان نے مرسین شہر میں آق پارٹی کی ریلی سے خطاب کیا، "ہم پہلے خوابوں کو اہداف بناتے ہیں اور پھر اہداف کو حقیقت بنا دیتے ہیں”۔ انہوں نے گذشتہ 16 سال میں مرسین میں ہونے والی 31 بلین ترکش لیرا کی حکومتی سرمایہ کاری پر توجہ دلائی۔ صدر ایردوان نے بتایا کہ اس سرمایہ کاری سے 4475 کلاس رومز، 5527 یونیورسٹی طلباء کے لیے سٹیٹ ڈارمنٹریز، 35 ہیلتھ کیئر یونٹس جن میں 13 ہسپتال شامل ہیں اور ایک 1300 بیڈ پر مشتمل شہر کا بڑا ہسپتال، 3718 رہائشی یونٹ اور تقریبا 270 کلومیٹر ہائی وے کی تعمیر شامل ہے۔

 

تبصرے
Loading...