ایک، ایک کرکے ملک کے خلاف بچھائے گئے جال کاٹے، مضبوط مستقبل کے لیے عزم کا اعادہ

0 533

19 مئی کو یومِ اتاترک اور نوجوانوں اور کھیلوں کے دن کے موقع پر سامسون میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "سالمیت اور معیشت پر ہونے والے حملے ابھی تھمے نہیں۔ ہم نے ایک، ایک کرکے ملک کے خلاف بچھائے گئے جال کاٹے، چاہے وہ وطن کے اندر بچھائے گئے ہوں یا باہر اور ایک زیادہ مضبوط مستقبل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔”

صدر طیب ایردوان ترکی کی مصطفیٰ کمال اتاترک کی سامسون آمد اور قومی جدوجہد کے آغاز کے 100 سال مکمل ہونے پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

یہ کہتے ہوئے کہ ترک قوم ہزاروں سال پرانی ہے، صدر ایردوان نے زور دیا کہ اس کی تاریخ کے دامن پر نسل کشی یا نو آبادیت جیسا کوئی داغ نہیں ہے۔

گزشتہ چھ سال کے واقعات نے ترکی کو اپنی توانائی اور وسائل کو بحران کے حل کے لیے مختص کرنے پر مجبور کیا ہے، صدر ایردوان نے زور دیا کہ ترکی 2023ء میں جمہوریہ ترکی کے قیام کے 100 سال مکمل ہونے کے اہداف پورے کرنے کے لیے اب بھی تیار ہے۔

"ملک کی سالمیت اور معیشت پر حملوں کی لہر ابھی تمام نہیں ہوئی۔ ہم نے ایک، ایک کرکے ملک کے خلاف بچھائے گئے جال کاٹے، چاہے وہ وطن کے اندر بچھائے گئے ہوں یا باہر اور ایک زیادہ مضبوط مستقبل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔” صدر ایردوان نے زور دیا اور مزید کہا کہ بین الاقوامی محاذ پر ترکی کو ہدف بنا کر چلائی جانے والی مہم کا پس پردہ مقصد دراصل ترک قوم کی ایک ہزار سال سے اپنے جغرافیہ میں موجودی برقرار رکھنے سے وابستگی ہے۔

تبصرے
Loading...