ہم نے ہمیشہ یوکرین کی علاقائی سالمیت کی حمایت کی ہے، صدر ایردوان

0 135

یوکرین کے صدر ولادیمر زیلنسکی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "ترکی علاقائی استحکام، امن، سلامتی اور ترقی کے لیے یوکرین کو ایک اہم ملک گردانتا ہے اور ہم نے ہمیشہ یوکرین کی علاقائی سالمیت اور سیاسی اکائی کی حمایت کی ہے، جس میں کریمیا بھی شامل ہے اور آئندہ بھی ایسا کرتے رہیں گے۔”

صدر رجب طیب ایردوان اور یوکرین کے صدر ولادیمر زیلنسکی نے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔

"یوکرین کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر تعاون مزید پروان چڑھ رہا ہے”

یوکرین کے صدر زیلنسکی کی میزبانی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر جامع تبادلہ خیال ہوا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ "دفاعی صنعت اور تعلیم سے سیاحت اور صحت کے شعبوں تک ہمارا تعاون باہمی مفادات کی بنیاد پر پروان چڑھ رہا ہے۔ ہم نے مذاکرات میں اپنے اقتصادی و تجارتی تعاون کو مزید سرمایہ کاری کے ذریعے نئی سطح تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔”

"ترکی کریمیا پر ناجائز قبضے کا حامی نہیں، اور نہ کبھی اس کی حمایت کرے گا”

اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ ترکی وباء کے خلاف جنگ میں یوکرین کے عوام کے ساتھ ہے، صدر ایردوان نے زور دیا کہ ضرورت پڑنے پر ترکی مزید مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

گفتگو کے دوران سکیورٹی تعاون کو بڑھانے اور تحویلِ مجرمین کے حوالے سے بھی اضافی اقدامات اٹھانے کی بات کی گئی، جس پر صدر ایردوان نے کہا کہ انہوں نے FETO اور دوسری دہشت گرد تنظیموں کے خلاف تعاون کو بہتر بنانے پر بھی رضامندی ظاہر کی۔

ترکی علاقائی استحکام، امن، سلامتی اور ترقی کے لیے یوکرین کو ایک اہم ملک گردانتا ہے، صدر ایردوان نے کہا کہ ” ہم نے ہمیشہ یوکرین کی علاقائی سالمیت اور سیاسی اکائی کی حمایت کی ہے، جس میں کریمیا بھی شامل ہے اور آئندہ بھی ایسا کرتے رہیں گے۔ ترکی کریمیا پر ناجائز قبضے کا حامی نہیں، اور نہ کبھی اس کی حمایت کرے گا۔ ہم یوکرینی حکام کے ساتھ مل کر اور اپنے کریمیائی تاتار بھائیوں اور بہنوں کی حمایت جاری رکھیں گے، جو ترکی اور یوکرین کے مابین تاریخی و انسانی تعلقات کا اہم عنصر ہیں۔”

"ہم اپنے خطے میں امن و سلامتی کے لیے ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہیں”

یوکرین کے مشرقی علاقوں میں موجودہ صورت حال بھی ہمارے ایجنڈے پر تھی، صدر ایردوان نے کہا ہمیں امید ہے کہ 27 جولائی سے جاری جنگ بندی برقرار رہے گی۔ ہم اپنے خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن مدد کرنے کو تیار ہیں۔ اس سلسلے میں OSCE اسپیشل مانیٹرنگ مشن کے لیے ہماری مدد اسی طرح جاری رہے گی۔”

یوکرینی صدر زیلنسکی: "ہم ترکی کے ساتھ تزویراتی شراکت داری بہتر بنانے کے لیے تیار ہیں”

یوکرین کے صدر زیلنسکی نے دونوں ممالک کے درمیان پیش رفت کی جانب توجہ دلائی۔ باہمی دلچسپی کے تمام شعبہ جات میں ترکی کے ساتھ تزویراتی شراکت داری اور تعاون کو بہتر بنانے کے لیے یوکرین تیار ہے، یہ کہتے ہوئے صدر زیلنسکی نے یوکرین کی علاقائی سالمیت کے لیے ترکی کے تعاون کی اہمیت کو سراہا۔

تبصرے
Loading...