ایسا ترکی تشکیل دیا ہے جو اپنے فیصلے خود کرتا ہے اور اپنے منصوبے خود مکمل کرتا ہے، صدر ایردوان

0 1,151

صدارتی کابینہ کے اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم نے ایسا ترکی تشکیل دیا ہے جو سیاسی، معاشی اور عسکری شعبوں میں اپنے فیصلے خود کرتا ہے، اہداف خود طے کرتا ہے اور اپنے منصوبوں کو خود مکمل کرتا ہے۔ ہم نے مشکل ترین دور گزار لیا ہے۔ اب اپنی کھیتی کاٹنے، اپنی کوششوں کے نتائج دیکھنے اور اپنی قربانیاں کا صلہ پانے کا وقت آ چکا ہے۔”

صدررجب طیب ایردوان نے ایوانِ صدر میں صدارتی کابینہ کے اجلاس کے بعد خطاب کیا۔

بحیرۂ اسود کے چند شہروں، بالخصوص گریسن، میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے صدر ایردوان نے زخمیوں کی فوری صحت یابی کی دعا کی اور زور دیا کہ ریاست آفت سے متاثرہ افراد کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کی بحالی اور بہبود کے لیے اپنے تمام وسائل اور ذرائع استعمال کرے گی۔

"مشرقی بحیرۂ روم میں ہمارے کام میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو دکھا دیا ہے کہ ہم اپنے حقوق کا دفاع کرتے رہیں گے”

مشرقی بحیرۂ روم میں ہمارے کام میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو دکھا دیا ہے کہ ہم اپنے حقوق کا دفاع کرتے رہیں گے، چاہے ضرورت پڑنے پر بزورِ طاقت کیوں نہ کرنا پڑے، صدر ایردوان نے کہا کہ "ترک جمہوریہ شمالی قبرص کا علاقہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہم نے لیبیا کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت ملنے والے مواقع کے لیے بھی اقدامات اٹھائے ہیں۔ ہم نے بحیرۂ روم کے ساتھ سب سے طویل سرحد رکھنے والے ملک کی حیثیت سے جو کیا، اپنے ملک کے حقو ق اور مفادات کے تحفظ کے لیے کیا۔ ہم نے قدرتی وسائل کی تلاش کے لیے بحیرۂ اسود کو بھی منصوبے میں شامل کر لیا ہے۔”

"ہمیں امید ہے کہ بحیرۂ روم سے بھی ہمیں ایسی ہی خوش خبری ملے گی”

"واضح علامات موجود ہیں کہ ملنےوالے قدرتی وسائل ایک بہت بڑے ذخیرے کی منادی دے رہے ہیں۔ امید ہے کہ جلد ہی مزید اچھی خبريں ملیں گی۔ یہ ایک واحد کنواں نہیں ہے۔ ان کی تعداد ایک، ایک کرکے بڑھتی رہے گی۔ کنوؤں کی زیادہ تعداد ہماری توقعات کو بڑھائے گی۔ یہ گیس 2023ء تک ملک کو مؤثر طریقے سے فراہم ہونا شروع ہوجائے گی۔ ہمیں امید ہے کہ ہمیں بحیرۂ روم سے بھی ایسی ہی اچھی خبر ملے گی۔ ہم توانائی کے شعبے میں نمایاں ممالک میں سے ایک بنیں گے۔ ترکی کے لیے ایک نیا دور شروع ہو چکا ہے، جو پہلے ہی اپنے مقامی اور قابلِ تجدید ذرائع کے ساتھ بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہو چکا ہے، اور قدرتی گیس اور تیل میں بھی خود کفیل ہوگا۔”

"ہماری ہر کامیابی قوم کی خود اعتمادی کو بڑھاتی ہے”

ہر شعبے میں کی جانے والی کوششوں کی جانب توجہ دلاتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہماری ہر کامیابی قوم کی خود اعتمادی کو بڑھاتی ہے اور مزید بڑے منصوبوں کی طرف قدم بڑھانے کا حوصلہ دیتی ہے۔ ”

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ "ہم نے ایسا ترکی تشکیل دیا ہے جو سیاسی، معاشی اور عسکری شعبوں میں اپنے فیصلے خود کرتا ہے، اہداف خود طے کرتا ہے اور اپنے منصوبوں کو خود مکمل کرتا ہے۔ ہم نے مشکل ترین دور گزار لیا ہے۔ اب اپنی کھیتی کاٹنے، اپنی کوششوں کے نتائج دیکھنے اور اپنی قربانیاں کا صلہ پانے کا وقت آ چکا ہے۔”

تبصرے
Loading...