عدالتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ہر شعبے میں تاریخی اصلاحات کیں، صدر ایردوان

0 433

عدالتی سال ‏2019-2020ء‎ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم نے ہر شعبے میں تاریخی اصلاحات کیں کہ جنہوں نے عدالتی نظام کو بہتر بنایا۔ آج بھی ہم اپنی جمہوریت کو مضبوط کرنے، انصاف کے لیے شہریوں کے مطالبات کو بھرپور انداز میں پورا کرنے اور بین الاقوامی میدان میں ترکی کو قانون و اصول پر چلنے والی ریاست کی ساکھ عطا کرنے کے لیے نئی اصلاحات کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے باش تپہ پیپلز کلچرل اینڈ کنونشن سینٹر، انقرہ میں عدالتی سال ‏2019-2020ء‎ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

"ہمیں اپنے لیے اور پوری انسانیت کے لیے ہمیشہ انصاف کو مدنظر رکھنا چاہیے”

"ہمیں اپنے لیے اور پوری انسانیت کے لیے ہمیشہ انصاف کو مدنظر رکھنا چاہیے،” صدر ایردوان نے کہا اور گفتگو جاری رکھی کہ "ہمیں دنیا بھر کے مظلوموں کی آہ و بکا پر آواز اٹھانی چاہیے، خاص طور پر ان علاقوں میں کہ جو ہم سے قریب ہیں۔ موجودہ عالمی نظام ان لوگوں کی گرفت میں ہے کہ جو آسودہ حال ہیں اور عیاشی کی زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے لیے کسی بھی دوسرے کام سے زیادہ اہم اپنے طرزِ زندگی کو برقرار رکھنا ہے۔ ہمیں اس ذہنیت کا سامنا ہے جو اپنے آرام کے لیے ہمارے معاشی وسائل کا استحصال کرنے اور باقی دنیا کی دھن دولت ہڑپ کرنے کے درپے ہے اور اپنی آزادی کے دفاع کے نام پر باقی دنیا کو غم و اندوہ اور آگ میں دھکیلنے سے بھی دریغ نہیں کرے گی۔”

"قانونی تعلیم کا معیار بہتر بنانا ہماری عدالتی اصلاحات کے اہم ترین عناصر میں سے ایک ہے”

صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم نے ہر شعبے میں تاریخی اصلاحات کیں کہ جنہوں نے عدالتی نظام کو بہتر بنایا۔ آج بھی ہم اپنی جمہوریت کو مضبوط کرنے، انصاف کے لیے شہریوں کے مطالبات کو بھرپور انداز میں پورا کرنے اور بین الاقوامی میدان میں ترکی کو قانون و اصول پر چلنے والی ریاست کی ساکھ عطا کرنے کے لیے نئی اصلاحات کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔”

عدالتی آزادی اور غیر جانب داری کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ انفرادی حقوق اور آزادی کے تحفظ کے لیے قانون کی حکمرانی ناگزیر ہے، اس امر پر زور دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "عدالتی نظام کے بہتر انداز میں کام کرنے کے لیے دیگر تمام شعبوں کی طرح پہلی شرط اعلیٰ معیار کے انسانی وسائل ہیں۔ قانونی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا ہماری عدالتی اصلاحات کے اہم ترین عناصر میں سے ایک ہے۔”

تبصرے
Loading...