ہم نے 15 سال میں ترکی کا چہرہ بدل کر رکھ دیا، ایردوان

0 193

محکمہ جنگلات اور آبی امور کے تحت منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا: "ہم نے وسیع خدمت اور سڑکوں، پلوں، ٹنلوں، تیز ترین ریلوں اور ڈیموں، ہاؤسنگ اور ترقیاتی اسیکموں میں بڑی سرمایہ کاری کے ذریعے 15 سال میں ترکی کا چہرہ بدل کر رکھ دیا ہے”۔

7.7 بلین ترک لیرا کی سہولتیں

بہترین منصوبوں کے ساتھ 375 نئی سہولتوں پر 7۔7 بلین ترک لیرا تخمینہ کرنے بارے صدر ایردوان نے بتایا کہ وہ خرچ کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے 1994ء میں استنبول میٹرپولیٹین الیکشن کا یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میئرشپ میں استنبول میں پینے کے صاف پانی کا مسئلہ حل کر دیا تھا۔ اور اب 15 سال میں پورے ترکی کے صاف پینے کے پانی کا مسئلہ حل کر دیا۔ صدر ایردوان نے کہا: "ہم نے وسیع خدمت اور سڑکوں، پلوں، ٹنلوں، تیز ترین ریلوں اور ڈیموں، ہاؤسنگ اور ترقیاتی اسیکموں میں بڑی سرمایہ کاری کے ذریعے 15 سال میں ترکی کا چہرہ بدل کر رکھ دیا ہے”۔

ترکی چاہتا ہے کہ اس کے تمام پروجیکٹ اس کی اپنی کمپنیوں اور مشینری سے چلیں

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ترکی کے اندر ہونے والے تمام اہم پروجیکٹس کا ٹھیکہ غیر ملکی کمپنیوں اور ٹھیکیداروں نے لیا ہے کیونکہ ترکی ضروری تجربہ اور علم نہیں رکھتا تھا۔ آج خوش قسمتی ہے کہ ہمارے تمام بڑے پروجیکٹ ہماری ہی کمپنیاں اور انجینیئر سر انجام دیتے ہیں اور چین کے بعد ترکی دوسرا بڑا ملکی ہے جو تعمیر میں شعبے میں اعلیٰ پائے کی کمپنیاں رکھتا ہے۔

ترکی زراعت میں دنیا بھر میں ساتویں نمبر پر ہے

صدر نے بتایا کہ 508 ڈیم بنائے گئے اور کام کر رہے ہیں، آق پارٹی کی حکومت میں زرعی زمین 48 ملین ڈیکیئر سے 65اعشاریہ 3 ملین ڈیکیئر تک بڑھا دی گئی ہے۔ ان کوششوں سے ترکی دنیا میں زرعی آمدن کے میدان میں ساتویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ترکی صرف ترکی کو ہی پانی کی سپلائی نہیں کرتا بلکہ ترکش ریپبلک آف ناررن سائبرس (قبرص) کو بھی سپلائی کر رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 2 ملین افریقی عوام کو پانی کی سپلائی شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے شعبہ جنگلات بارے بتایا کہ وہ 2023ء تک ملک میں 7 بلین درخت لگائیں گے۔

اگر آپ کے پاس ڈاکومنٹ ہیں تو قوم اور متعلقہ اتھریٹیز کے سامنے پیش کریں

صدر ایردوان اور ان کے خاندان پر اپوزیشن جماعت کے سربراہ کی طرف سے لگائے جانے والے الزامات کہ انہوں نے رقم بیرون ملک جمع کر رکھی ہے انہوں نے کہا: "ان سے لیکچرن سے برینڈ کرنا بند کرو اور جو ڈاکومنٹ بھی ہیں وہ قوم اور متعلقہ اتھارٹی کو جمع کرواؤ”۔ انہوں نے کہا کہ الزامات کے برعکس ایک ٹکہ بھی باہر نہیں جمع کیا گیا۔

تبصرے
Loading...