ہم ترکی میں دفاعی صنعت اپنے اہداف کے مطابق تیار کر چکے ہیں، صدر ایردوان

0 1,119

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ کے ڈسٹرکٹ کیچی اورن میں یہ بتاتے ہوئے کہ ہم ترکی میں دفاعی صنعت اپنے اہداف کے مطابق تیار کر چکے ہیں، کہا، "جب ہم پہلی بار اقتدار میں آئے، ترکی کی خودمختاری کی شرح تقریباً 20 فیصد تھی، اب یہ شرح ہم نے 65-70 فیصد تک پہنچا دی ہے”۔

انقرہ تمام رنگوں کا احترام کرتا ہے جو ترکی کو خوشنما بناتے ہیں

ترک صدر ایردوان نے کہا، "انقرہ تمام رنگوں کا احترام کرتا ہے جو ترکی کو خوشنما بناتے ہیں۔ انقرہ نے 15 جولائی کو اپنی آزادی اور مستقبل کا دفاع کر کے تاریخ رقم کر دی۔ انقرہ سیاست سے صنعت تک جو بھی ملی اور مقامی ہو اسے گلے لگاتا ہے”۔

ترک صدر نے انقرہ کو آنکھ کا تارہ قرار دیا۔

تبصرے
Loading...