ہم نے بلا کسی امتیاز کے سب کو گلے لگایا ہے، ایردوان

0 751

ترک صدر اور آق پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے ہیتے میں آق پارٹی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے واضع کیا کہ دوسری پارٹیوں کے برعکس انہوں نے کبھی کسی سے نسل، مقام مرتبے یا سیاسی خیالات کی وجہ سے غیر امتیازی سلوک نہیں برتا۔ انہوں نے کہا، "ہم نے بلا کسی امتیاز کے ہیتے میں رہنے والے ترکوں، کردوں، علویوں، سنیوں، اسریدیوں، یہودیوں، پروٹسٹنٹین، آرتھوڈوکس اور کیتھولک سب کو گلے لگایا ہے”۔

ہم نے بلا کسی امتیاز کے ہیتے میں رہنے والے سب لوگوں کو گلے لگایا ہے

اپنے خطاب میں انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ وہ گذشتہ 16 سالوں میں ہیتے کی خدمت کے لیے بلاتعطل کام کر رہے ہیں۔ ترک صدر نے کہا، "دوسری پارٹیوں کے برعکس انہوں نے کبھی کسی سے نسل، مقام مرتبے یا سیاسی خیالات کی وجہ سے غیر امتیازی سلوک نہیں برتا”۔ انہوں نے کہا، "ہم نے بلا کسی امتیاز کے ہیتے میں رہنے والے ترکوں، کردوں، علویوں، سنیوں، اسریدیوں، یہودیوں، پروٹسٹنٹین، آرتھوڈوکس اور کیتھولک سب کو گلے لگایا ہے”۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان لوگوں میں سے نہیں ہیں جو انتخابی مہم کے دوران لوگوں کے دروازے پر جاتے ہیں، میں اپنے گذشتہ عہد میں چار بار ہیتے آ چکا ہوں۔

ہیتے میں سرمایہ کاری

اپنے انتظامی دور میں ہیتے میں ہونے والی حکومتی سرمایہ کاری کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ترک صدر ایردوان نے بتایا کہ ہیتے میں گذشتہ 16 سالوں میں 27۔5 بلین ترک لیرا کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 7215 نئے کلاس رومز، 5000 یونیورسٹی طلباء کے لیے سٹیٹ ڈارمنٹریاں، 42 ہیلتھ کیئر یونٹ جن میں 13 ہسپتال ہیں، 8000 رہائسی یونٹ اور 351 کلومیٹر طویل ہائی وے کی تعمیر کی گئی ہے۔

تبصرے
Loading...