ہم بغیر کسی امتیاز کے سب کو قبول کرتے ہیں، صدر ایردوان

0 342

ارض روم اور ارزنجان میں آق پارٹی کی صوبائی کانگریسز سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ہم نسل، نسب یا فرقے کی بنیاد پر کسی بھی امتیاز سے بالاتر ہو کر ہر طبقے کو قبول کرتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔ ہم تمام صوبوں اور تمام اضلاع میں، جن میں دور دراز دیہات بھی شامل ہیں، مقیم اپنے ہر شہری تک اپنا پیغام پہنچا کر کام کر رہے ہیں۔”

صدر اور انصاف و ترقی (آق) پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے ارض روم اور ارزنجان میں 7 ویں عمومی کانگریسز سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کیا۔

صدر نے کہا کہ ” ہم نسل، نسب یا فرقے کی بنیاد پر کسی بھی امتیاز سے بالاتر ہو کر ہر طبقے کو قبول کرتے ہوئے کام کر رہے ہیں۔ ہم تمام صوبوں اور تمام اضلاع میں، جن میں دور دراز دیہات بھی شامل ہیں، مقیم اپنے ہر شہری تک اپنا پیغام پہنچا کر کام کر رہے ہیں۔”

اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ سیاست تبھی اہمیت رکھتی ہے جب اسے عوام کی خدمت کے لیے استعمال کیا جائے، صدر ایردوان نے کہا کہ سیاست وطنِ عزیز اور قوم کا قرض اتارنے کے لیے کرنی چاہیے، اپنے سیاسی مقاصد کی تکمیل یا ذاتی فوائد کے حصول لیے نہیں۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: