ہم نے بین الاقوامی منظرنامے پر ترکی کی صلاحیتوں اور حیثیت میں اضافہ کیا ہے، صدر ایردوان

0 158

آق پارٹی کے صوبائی سربراہان سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم نے اپنی سرزمین کے چپے چپے کو سرمایہ کاریوں، خدمات اور سہولیات سے آراستہ کر دیا ہے۔ ہم نے بین الاقوامی منظرنامے پر ترکی کی صلاحیتوں، طاقت اور حیثیت میں اضافہ کیا ہے۔”

صدر اور انصاف و ترقی (آق) پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے پارٹی کے صوبائی سربراہان کے ایک اجلاس سے خطاب کیا

"ہم نے اپنی سرزمین کے چپے چپے کو سرمایہ کاریوں، خدمات اور سہولیات سے آراستہ کر دیا ہے”

آق پارٹی کی کامیابیوں کی جانب توجہ دلاتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم نے اپنی سرزمین کے چپے چپے کو سرمایہ کاریوں، خدمات اور سہولیات سے آراستہ کر دیا ہے۔ ہم نے اپنے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اپنے وہ حقوق اور آزادی حاصل کرنے میں مدد دی کہ جس کے لیے وہ نسلوں سے جدوجہد کر رہے تھے۔ ہم نے بین الاقوامی منظرنامے پر ترکی کی صلاحیتوں، طاقت اور حیثیت میں اضافہ کیا ہے۔”

اسے محض ایک آغاز قرار دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم نے ملک کی خود اعتمادی کو بڑھانے اور مضبوط کرنے کے ساتھ مسلسل نئے معیارات مرتب کیے ہیں۔ 2023ء کے لیے اپنے اہداف کے ساتھ ہم نے ایک وژن کو صورت دی ہے جو مستقبل کے حوالے سے ہماری قوم کی امیدوں اور توقعات کو پورا کرے گا۔ ہم نے اس وژن کے مطابق بڑے منصوبوں کی تیاریاں شروع کر دی ہیں، جن کا ہدف ترکی کو دنیا کے 10 بہترین ممالک میں لانا ہے۔”

تبصرے
Loading...