صدر ایردوان کی ایک ملین گھروں کی تکمیل پر آخری چابی تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت

ایک ملین گھروں کے منصوبے TOKI کے مکمل ہونے والی گھر کی چابیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

0 1,330

صدر رجب طیب ایردوان نے TOKI کے تحت ایک ملین گھروں کے مکمل ہونے پر چابیاں تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "ہم نے اربن ٹرانسفارمیشن کی تدابیر کے ساتھ ایسے حل پیش کیے ہیں جو قوم کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں”۔ یہ کہتے ہوئے کہ ‘صرف جسمانی تبدیلی ہی کافی نہیں ہے، انہوں نے کہا، "ہم نے بالکل نئے نقطہ نظر کے ساتھ شہر سازی میں اپنے ڈیزائنوں میں ثقافتی اور معاشرتی پہلوؤں کو شامل رکھا ہے”۔

ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن TOKI کی جانب سے 1,000,000 گھر تعمیر کے گئے جن میں آخری گھر کی چابی انقرہ میں تقسیم کی گئی۔ تقریب میں ملین گھروں میں کئی شہریوں نے بھی شرکت کی۔

ترکی میں رہائشی ضروریات کو حل کرنے کے لئے گذشتہ 19 سالوں میں اٹھائے گئے اہم اقدامات کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا: "اس کامیابی کے پیچھے ایک وسیع وژن، اچھی تیاری، محنت اور لوگوں کے ساتھ ہمارے پیار کے مضبوط روابط موجود ہیں۔ اسی مناسبت سے، جب ہمیں اس ملک پر حکمرانی کی پہلی بار ذمہ داری ملی تو ہم نے کہا کہ ”پہلے منصفانہ منصوبہ بندی” اور پھر شہریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے استحصال کو ختم کر دیا۔ ہم نے واضع کر دیا کہ ‘ناکافی نقل و حمل کے ذرائع اور بنیادی ڈھانچے کے بغیر کوئی شہر، شہر ہونے کی تعریف پر پورا نہیں اتر سکتا ہے’، اور پھر ہم نے اس بنیادی فکر کا اطلاق اپنے 81 شہروں پر کیا۔ استنبول سے شروع کرتے ہوئے جہاں ہم نے اعلی درجے کا انفراسٹکچر تعمیر کیا، پارکنگ لاٹس بنائے اور بہترین پبلک ٹرانسپورٹ مہیا کی”۔

صدر ایردوان نے زور دیا، "ہم نے اربن ٹرانسفارمیشن کی تدابیر کے ساتھ ایسے حل پیش کیے ہیں جو قوم کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں”۔ یہ کہتے ہوئے کہ ‘صرف جسمانی تبدیلی ہی کافی نہیں ہے، انہوں نے کہا، "ہم نے بالکل نئے نقطہ نظر کے ساتھ شہر سازی میں اپنے ڈیزائنوں میں ثقافتی اور معاشرتی پہلوؤں کو شامل رکھا ہے”۔

تبصرے
Loading...