ہم نے بنیادی ڈھانچے اور جمہوریت دونوں لحاظ سے تمام 81 صوبوں کی یکساں تعمیر کی ہے، صدر ایردوان

0 286

صوبہ باتمان میں ایک افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے زور دیا کہ ملک بھر میں افسر شاہی کا زور توڑتے ہوئے انہوں نے دہشت گرد تنظیم کے سرپرستوں کا بھی خاتمہ کر دیا ہے کہ جنہوں نے خون اور جبر کے ذریعے خطے کے لوگوں پر زور قائم کیا تھا، اور کہا کہ "ہم نے بنیادی ڈھانچے اور جمہوریت دونوں لحاظ سے تمام 81 صوبوں کی یکساں تعمیر کی ہے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے صوبہ باتمان میں ایک بڑی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

نئی تنصیبات کی وضاحت اور سرمایہ کاری میں ان کی قدر کی بات کرتے ہوئے صدر ایرودان نے تمام وزارتوں، اداروں، انجمنوں، کمپنیوں اور عوام، انجینیئرز سے لے کر مزدوروں تک، سب کو مبارکباد پیش کی کہ جنہوں نے باتمان میں ان منصوبوں میں اپنی خدمات کے ذریعے حصہ ڈالا۔

"ہم تمام قواعد و ضوابط میں تبدیلی لائے”

صدر ایردوان نے زور دیا کہ "باتمان کے ساتھ ساتھ خطے میں بنیادی ڈھانچے میں بہترین سرمایہ کاری کرتے ہوئے، جبکہ ہم دہشت گردوں کا مقابلہ بھی کر رہے تھے، ہم نے یہاں اپنے شہریوں کی آزادی اور حقوق کے ہر شعبے میں کام کیا بالکل ویسا ہی جیسے ملک کے تمام شہریوں کے لیے کیا۔” انہوں نے کہا کہ "ہم آئین سے لے کر قانون تک تمام ضابطوں، قواعد اور طریقوں میں انصاف اور حقوق کی بنیاد پر تبدیلی لائے۔ ملک بھر میں افسر شاہی کا زور توڑتے ہوئے انہوں نے دہشت گرد تنظیم کے سرپرستوں کا بھی خاتمہ کر دیا ہے کہ جنہوں نے خون اور جبر کے ذریعے خطے کے لوگوں پر زور قائم کیا تھا، اور کہا کہ "ہم نے بنیادی ڈھانچے اور جمہوریت دونوں لحاظ سے تمام 81 صوبوں کی یکساں تعمیر کی ہے۔”

تبصرے
Loading...