اپنے تمام ذرائع نوجوانوں کو معیاری تعلیم دینے کے لیے متحرک کر چکے ہیں، صدر ایردوان
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے انادولو منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم انادولو منصوبے جیسے نئے منصوبوں اور نئے آغاز کار کو اہمیت دیتے ہیں۔ ہم اپنے تمام ذرائع نوجوانوں کو معیاری تعلیم دینے کے لیے متحرک کر چکے ہیں۔
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی کی ہائر ایجوکیشن کے ادارے یوک (YÖK) کے انادولو منصوبے کی افتتاحی تقریب سے صدارتی کمپلیکس میں خطاب کیا۔
یہ بتاتے ہوئے کہ یونیسکو کے اعدادوشمار کے مطابق، ترکی ان 10 ممالک میں شامل ہے جو سب سے زیادہ غیر ملکی طلبا کو اپنی یونیورسٹیوں کی طرف راغب کرتے ہیں، ترک صدر ایردوان نے کہا کہ اعلی تعلیم میں معیار کا مقابلہ ایک نہ ختم ہونے والا عمل ہے، "ہم انادولو منصوبے جیسے نئے منصوبوں اور نئے آغاز کار کو اہمیت دیتے ہیں۔ ہم اپنے تمام ذرائع نوجوانوں کو معیاری تعلیم دینے کے لیے متحرک کر چکے ہیں”۔
یہ یاد کرتے ہوئے کہ ترکی 2001ء میں یورپی یونین کے یورپین ہائر ایجوکیشن ایریا کے بلوگنا پراسس کا ممبر بن گیا ہوا ہے۔ ترک صدر ایردوان نے مزید کہا کہ گذشتہ یورپین ہائر ایجوکیشن ایریا کی وزارتی کانفرنس میں شائع ہونے والی رپورٹ، جس کی میزبانی اٹلی نے کی تھی، ترکی اس رپورٹ کے مطابق اعلی تعلیم میں طالب علموں کی تعداد کے لحاظ سے یورپ میں پہلے نمبر پر ہے، اور اس کے تحت ترکی کی مسابقتی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے آئندہ مدت میں ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔