دریائے فرات کے مشرق میں ایک سیف زون کے قیام کے لیے خود آگے بڑھنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، صدر ایردوان

0 465

ملطیہ میں شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہمارے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں کہ اپنی افواج کے ذریعے ستمبر کے آخر تک دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر ایک حقیقی سیف زون بنائیں۔ یہ کام اتنا آسان نہیں ہے کہ جو چند ہیلی کاپٹر پروازوں یا پانچ یا دس گشت کرنے والی فوجی گاڑیوں کے ذریعے ہو سکے یا پھر چند سو فوجیوں کی علاقے کی موجودگی سے ہو جائے۔ ہمیں دس لاکھ افراد کو دوبارہ آباد کرنے کے لیے پورے علاقے کو، اس کے قصبوں اور دیہی علاقوں سمیت، ایک حقیقی سیف زون بنانا ہوگا۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے صوبہ ملطیہ میں نو تعمیر شدہ تنصیبات کی افتتاحی تقریب کے دوران شہریوں سے خطاب کیا۔

"ہم نے اپنے ملک کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے شامی اور عراقی سرحد کے ساتھ کھیلے جانے والے مکارانہ کھیل کو کسی حد تک ناکام بنا دیا ہے،” صدر ایردوان نے ساتھ ہی کہا کہ ترکی کو دوسری جانب بڑا خطرہ دریائے فرات کے مشرق میں دہشت گردوں کی صف بندی سے ہے۔ دریائے فرات کے مشرقی علاقے میں سیف زون کے قیام کے لیے امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے زور دیا کہ "ہم نے بارہا دیکھا کہ ہم جو قدم اٹھانا چاہتے ہیں اور جو اُن کے ذہنوں میں اقدامات ہیں، وہ ایک جیسے نہیں ہیں۔”

"ہمیں پورے علاقے کو ایک سیف زون میں تبدیل کرنا ہوگا”

اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ ترکی مزید مہاجرین کی آمد کا سبب بننے والے اقدامات برداشت نہیں کرے گا، صدر ایردوان نے کہا کہ "ہمارے پاس دوسرا کوئی راستہ نہیں کہ اپنی افواج کے ذریعے ستمبر کے آخر تک دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر ایک حقیقی سیف زون بنائیں۔ یہ کام اتنا آسان نہیں ہے کہ جو چند ہیلی کاپٹر پروازوں یا پانچ یا دس گشت کرنے والی فوجی گاڑیوں کے ذریعے ہو سکے یا پھر چند سو فوجیوں کی علاقے کی موجودگی سے ہو جائے۔ ہمیں دس لاکھ افراد کو دوبارہ آباد کرنے کے لیے پورے علاقے کو، اس کے قصبوں اور دیہی علاقوں سمیت، ایک حقیقی سیف زون بنانا ہوگا۔”

جن علاقوں کو ترکی نے اب تک محفوظ بنایا ہے وہاں انسانی حقوق کی کوئی خلاف ورزی کبھی نہیں دیکھی گئی، اس پر صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم مل کر اپنے شامی بھائیوں اور بہنوں کے لیے دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر ایسی جگہ بنانا چاہتے ہیں کہ جہاں وہ امن، تحفظ اور استحکام کے ساتھ جی سکیں۔”

قبل ازیں صدر ایردوان نے اوندر ایسوسی ایشن آف امام خطیب المنائی کی 13 ویں کانگریس سے بھی خطاب کیا۔

تبصرے
Loading...