ہم نے ترکی کو دنیا کے ترقی یافتہ ترین ممالک میں سے ایک بنانے کے لیے نئے منصوبے کا آغاز کیا ہے، صدر ایردوان

0 203

سعرد میں کئی تنصیبات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم نے تعلیم، صحت عامہ اور نقل و حمل سے لے کر سماجی ذرائع، کھیل اور توانائی تک ہر شعبے میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا اور یوں اپنے شہریوں کے لیے خدمات اس سطح پر لے گئے کہ جس کے وہ حقدار ہیں۔ اور اب ہم ایک نئے منصوبے کا آغاز کر رہے ہیں جو ترکی کو اپنے اس بنیادی ڈھانچے کی بنیاد پر جمہوریت اور ترقی کے لحاظ سے دنیا کے ترقی یافتہ ترین ممالک میں لے آئے گا۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے سعرد میں زارووا پُل، شیروان ڈیم اور HEPP اور دیگر حال ہی میں مکمل ہونے والے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

سرمایہ کاری، روزگار، پیداوار اور برآمدات کی بنیاد پر تعمیر کیے گئے ترکی کے اقتصادی منصوبے کو نمایاں کرتے ہوئے صدر ایردوان نے سعرد میں تعمیر شدہ تنصیبات اور کارخانوں کی جانب توجہ دلائی، اور زور دیا کہ ترکی ایسی سرمایہ کاریوں کی بدولت مثبت کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس کا ہدف حاصل کر لے گا۔

صدر نے کہا کہ "ہم نے تعلیم، صحت عامہ اور نقل و حمل سے لے کر سماجی ذرائع، کھیل اور توانائی تک ہر شعبے میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنایا اور یوں اپنے شہریوں کے لیے خدمات اس سطح پر لے گئے کہ جس کے وہ حقدار ہیں۔ اور اب ہم ایک نئے منصوبے کا آغاز کر رہے ہیں جو ترکی کو اپنے اس بنیادی ڈھانچے کی بنیاد پر جمہوریت اور ترقی کے لحاظ سے دنیا کے ترقی یافتہ ترین ممالک میں لے آئے گا۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: