ہم کروناوائرس کی عالمگیر وباء سے نمٹنے کے ذرائع بھی رکھتے ہیں اور حوصلہ و عزم بھی، صدر ایردوان

0 180

صدارتی کابینہ کے اجلاس کے بعد صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم نہ صرف اس عالمگیر وباء کو شکست دینے کے تمام وسائل رکھتے ہیں بلکہ اس حوالے سے بلند حوصلے اور عزم کے بھی حامل ہیں۔ ہم نہ ناامیدی کا شکار ہیں اور نہ ہی اطمینان سے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں بلکہ ایک، ایک کرکے وہ سب اقدامات اٹھائیں گے جو ہمارے لیے ممکن ہیں۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی کابینہ کے اجلاس کے بعد بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کیا۔

"ہمیں تشخیص اور علاج کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش نہیں”

صدر ایردوان نے زور دیا کہ "ہمیں مرض کی تشخیص اور اس کے علاج کے حوالے سے ہسپتالوں میں کسی مسئلے کا سامنا نہیں۔ الحمد للہ صحت عامہ کی خدمات، خوراک اور سازوسامان کی صفائی یا عوامی تحفظ کے حوالے سے کوئی بڑا مسئلہ درپیش نہیں۔”

صدر ایردوان نے کہا کہ "ہر پیش رفت ظاہر کر رہی ہے کہ ہمیں درپیش یہ خطرہ کتنا بڑا ہے اور ہماری طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی پیروی کرنا کیوں ضروری ہے۔ ہم اپنے حوالے سے یورپی ممالک اور امریکا میں ہونے والی ہر پیش رفت پر فوراً کام کر رہے ہیں۔”

"ترکی اپنے 83 ملین شہریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے”

مسائل کے باوجود ہم صحتِ عامہ کی خدمات، خوراک اور صفائی ستھرائی کے سازوسامان جیسے اہم اور فوری مسائل کے حوالے سے ایک اچھے مقام پر ہیں، صدر ایردوان نے زور دیا کہ ترکی، اپنے تمام اداروں اور وسائل کے ساتھ، اپنے 83 ملین شہریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔”

صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم نہ صرف اِس عالمگیر وباء کو شکست دینے کے تمام وسائل رکھتے ہیں بلکہ اس حوالے سے بلند حوصلے اور عزم کے بھی حامل ہیں۔ ہم نہ ناامیدی کا شکار ہیں اور نہ ہی اطمینان سے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں بلکہ ایک، ایک کرکے وہ سب اقدامات اٹھائیں گے جو ہمارے لیے ممکن ہیں۔”

تبصرے
Loading...