ہر دشمن کو ختم کرنے کی طاقت اور عزم رکھتے ہیں، صدر ایردوان

0 1,175

فوجی پولیس (Gendarmerie) اور کوسٹ گارڈز اکیڈمی کے افسران اور نان کمیشن افسران کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "جمہوریت اور قانون کی حکمرانی پر کوئی سودے بازی کیے بغیر ہم ہر داخلی اور بیرونی خطرے کے خاتمے کی طاقت، ذرائع اور عزم رکھتے ہیں۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں فوجی پولیس اور کوسٹ گارڈز اکیڈمی میں افسران اور نان کمیشن افسران کی گریجویشن تقریب سے خطاب کیا۔

ترکی کی سرحد کے ساتھ دہشت گردوں کی مغربی راہ داری کی مکمل تباہی کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ جاری مذاکرات کے بعد اس کے مشرقی حصے کی تباہی کے ساتھ ایک بڑے کھیل کا خاتمہ ہو جائے گا۔

ترکی مذاکرات کی میز پر اور میدان میں دونوں جگہ اپنی جدوجہد جاری رکھے گا، اس امر پر زور دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "جمہوریت اور قانون کی حکمرانی پر کوئی سودے بازی کیے بغیر ہم ہر داخلی اور بیرونی خطرے کے خاتمے کی طاقت، ذرائع اور عزم رکھتے ہیں۔”

تبصرے
Loading...