ہاتائے کو ایک سال کے اندر بحال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، صدر ایردوان

0 796

صدر ایردوان نے زلزلے سے متاثرہ ضلع ہاتائے میں خطاب کرتے ہوئے کہا: "ہر منہدم ہونے والی عمارت کو دوبارہ تعمیر کرکے، ہم اس عمل کو اس طرح مکمل کریں گے کہ ہمارے کسی شہری کو نقصان نہ پہنچے۔ اللہ کے حکم سے، ہم ایک سال کے اندر ہاتائے اور اس کے اضلاع کو بحال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں”۔


صدر رجب طیب ایردوان اور ملیت حرکت پارٹی (MHP) کے چیئرمین دیولت باہچیلی نے زلزلے سے متاثرہ دیفنے ضلع ہاتائے کا دورہ کیا۔

ہاتائے میں اپنے معائنے کے بعد ریمارکس دیتے ہوئے، صدر ایردوان نے کہا: "ہر منہدم عمارت کو دوبارہ تعمیر کرکے، ہم اس عمل کو اس طرح مکمل کریں گے کہ ہمارے کسی بھی شہری کو نقصان نہ پہنچے۔ اللہ کے حکم سے، ہم ایک سال کے اندر ہاتائے اور اس کے اضلاع کو بحال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں”۔

صدر ایردوان نے واضع کیا کہ”ہم 319 ہزار رہائش گاہیں اور گاؤں کے گھر بنائیں گے، اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہمارے شہری ایک سال کے اندر ان گھروں میں منتقل ہو جائیں۔ ہم صرف دیفنے میں جو مکانات تعمیر کریں گے ان کی تعداد 26261 ہے”۔

بعد ازاں، صدر ایردوان نے ہاتائے میں قطر-ترکیے برادرانہ کنٹینر سٹی اور ہسپتال کا دورہ کیا۔

 

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: