امید ہے کہ عید تک وبائی مرض کو شکست دے کر اُس کی خوشیاں دوبالا کر دیں گے، صدر ایردوان

0 282

صدارتی کابینہ کے اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہمیں امید ہے کہ ہم رمضان کے اختتام تک COVID-19 کو شکست دے کر عید کی خوشیاں دوبالا کریں گے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی کابینہ کے اجلاس کے بعد بذریعہ وڈیو کانفرنس قوم سے خطاب کیا۔

"یہ ایک اہم سنگِ میل ہے کہ اب ترکی میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے مریضوں سے بڑھ گئی ہے”

کروناوائرس کے خلاف جاری جدوجہد کے حوالے سے صدر ایردوان نے کہا کہ اب ایک نیا مرحلہ شروع ہو چکا ہے کہ جس میں COVID-19 کی وباء کا مقابلہ کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔

صدر ایردوان نے شہریوں کو رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ "امید ہے کہ ہم رمضان کے اختتام تک دنیا بھر میں تباہی پھیلانے والے COVID-19 کو شکست دے کر اپنی عید کی خوشیاں دوبالا کریں گے۔”

ترکی میں اب تک ہونے والے ٹیسٹ کی تعداد 10 لاکھ سے بھی بڑھ چکی ہے اور نئے مریض اور ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد میں کمی آ رہی ہے، اس پر صدر ایردوان نے کہا کہ "یہ ایک انتہائی اہم سنگِ میل ہے کہ ترکی میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد اب نئے آنےوالے مریضوں سے بڑھ گئی ہے۔ مریضوں کی تعداد اور اُن اموات کے مابین تناسب کے لحاظ سے یورپ میں ترکی سب سے آگے ہے۔ ہمارا ہیلتھ کیئر سسٹم باآسانی اس وباء سے نمٹ رہا ہے، اور ہم دوسرے علاقوں میں مسائل پیدا کیے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔”

"ترکی اب تک 55 ممالک کو طبی امداد فراہم کر چکا ہے”

اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ ترکی ایسے حالات میں کہ جن میں ترقی یافتہ ممالک بھی پریشان ہو گئے ہیں، خود مختار ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے دوستوں کی بھی مدد کرنے کی قابلیت رکھتا ہے، صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی اب تک اس عالمی وباء کے خلاف جنگ میں 55 ممالک کو طبی امداد فراہم کر چکا ہے۔”

"ہم دنیا بھر میں اپنے دوست اور برادر ممالک کے لیے اُمید کی ایک کرن بن چکے ہیں اور اس جنگ میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب ترقی یافتہ ممالک بھی ترکی سے امداد طلب کر رہے ہیں، ہم اپنے وسائل اور ذرائع اپنے دوستوں کو پیش کرنے میں بالکل نہیں ہچکچائے اور بلقان سے لے کر افریقہ تک مختلف علاقوں میں اپنے دوست ممالک کی مدد کی۔ اور ہم کل سرجیکل ماسک، فیس شیلڈ، گوگلز، N95 ماسک، اوور آل اور disinfectant پر مشتمل طبی امداد امریکا روانہ کر رہے ہیں۔”

تبصرے
Loading...