ہم نے اپنے اقدامات اور منصوبوں کے ذریعے ترکی کو 2023ء کے اہداف کے لیے تیار کیا ہے، ایردوان

0 879

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے آق پارٹی کی ترابزون میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے استنبول نہر، مقامی طور پر تیار کردہ کار، مقامی طور پر طیاروں کے لیے تیارہ کردہ انجن، ٹینک، ہیلی کاپٹرز، مقامی تیار کردہ چپس اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر توجہ مبذول کروائی اور کہا، "ہم نے اپنے اقدامات اور منصوبوں کے ذریعے ترکی کو 2023ء کے اہداف کے لیے تیار کیا ہے”۔

ترابزون میں سرمایہ کاری

انہوں نے اپنے گذشتہ سولہ سالہ انتظامی دور میں ترابزون میں ہونے والی حکومتی سرمایہ کاری بارے بتاتے ہوئے کہا کہ 28 بلین ترکش لیرا شہر پر خرچ کئے گئے ہیں۔ تفصیل بتاتے ہوئے ترک صدر ایردوان نے بتایا کہ 2751 نئے کلاس روم، 8880 یونیورسٹی طلباء کے لیے ڈارمنٹریاں، 41000 شائقین کی گنجائش رکھنے والا شینول گنیش اسٹیڈیم، 45 ہیلتھ کئر یونٹ جن میں 16 ہسپتال شامل ہیں، 8000 رہائشی یونٹ، 140 کلومیٹر ہائی وے۔ 1.3 بلین ترکش لیرا کی سماجی بہبود کی امداد، 9 ٹنل اور انٹرچینج شامل ہیں۔

تبصرے
Loading...