ہم اپنے مقبوضہ شہر اور قاراباخ کو مرحلہ وار آزاد کروانے والے آذربائیجانیوں کی خوشیوں میں شریک ہیں، صدر ایردوان

0 525

قوجائیلی میں آق پارٹی کی ساتویں عمومی صوبائی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "آرمینیا کی جارحیت کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں اپنے مقبوضہ شہر اور قاراباخ کو مرحلہ وار آزاد کروانے والے آذربائیجانی بھائیوں اور بہنوں کی خوشی ہماری خوشی ہیں۔ شوشا کی آزادی اشارہ کرتی ہے کہ باقی ماندہ مقبوضہ علاقوں کی آزادی بھی قریب ہے۔”

صدر اور انصاف و ترقی (آق) پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے قوجائیلی میں 7 ویں عمومی صوبائی کانگریس سے خطاب کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ "میں اپنے آذربائیجانی بھائیوں اور بہنوں کو شوشا میں فتح پر مبارک باد سے شروعات کروں گا جو اپنے سات شہروں اور نگورنو-قاراباخ کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں جن پر آرمینیا نے قبضہ کر رکھا ہے۔”

"شوشا کی آزادی اشارہ کرتی ہے کہ باقی ماندہ مقبوضہ علاقوں کی آزادی بھی قریب ہے”

اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ ترکی ابتداء سے اپنے آذربائیجانی ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے، صدر ایرودان نے کہا کہ

آرمینیا کی جارحیت کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں اپنے مقبوضہ شہر اور قاراباخ کو مرحلہ وار آزاد کروانے والے آذربائیجانی بھائیوں اور بہنوں کی خوشی ہماری خوشی ہیں۔ شوشا کی آزادی اشارہ کرتی ہے کہ باقی ماندہ مقبوضہ علاقوں کی آزادی بھی قریب ہے۔ اپنے اہلِ خانہ اور اپنی قوم کی جانب سے میں ایک مرتبہ پھر آذربائیجانی بھائیوں اور بہنوں کو، خاص طور پر اپنے بھائي الہام علیف کو، مبارک باد پیش کرتا ہوں۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: