ہم نے اپنا تعلیمی نظام ایسا بنانا ہے جو ہمارے بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرے، ایردوان

0 1,108

نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا، "ایک ایسے وقت میں جب غیر معمولی سیکھنے والے ماحول اور ان دیکھے ماڈل پر مباحث ہو رہے ہیں۔ ہمیں بھی نئے منصوبوں پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے۔ ہم نے اپنا تعلیمی نظام ایسا بنانا ہے جو ہمارے بچوں میں خود اعتمادی پیدا کرے اور جو ان میں ایک شاندار روح پیدا کر دے، جو ایک طرف ہماری اقدار اور ملک پر کھڑی ہو اور دوسری طرف دنیا کی طرف دیکھتا ہو”۔

ہم اس سال کو ترکی کے روشن مستقبل کے سنگ میل کے طور پر دیکھ رہے ہیں

ترک صدر نے کہا، "ہر سال کی طرح اس تعلیمی سال کی شروعات میں ہم اسے ترکی کے روشن مستقبل کے سنگ میل کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ "وہ نوجوان نسل جو ترکی کے مضبوط اور خوشحال مستقبل پر مہر ثبت کرے گی وہ ان اسکولوں سے نکلے گی۔ ہمارے بچے، جن کے پیٹ میں تیتلیاں ہیں کیونکہ اجنہوں  نے اس سال اسکول کا آغاز کیا ہے، وہ 2053ء اور 2071ء کے ترکی کے بانی، رہنما اور سپاہی بنیں گے”۔

ہمیں اپنے تعلیمی نظام کو آج کے علم اور ٹیکنالوجی یافتہ دنیا کے مطابق بنانا ہو گا

صدر ایردوان نے کہا، "اگر اوقات ہم شہر کے دوسری نکڑ پر اس لیے جاتے تھے کہ وہاں کی لائبریری سے حوالے کے لیے کتاب دیکھ سکیں۔ تاہم آج ہمارے بچے اس قابل ہیں کہ وہ بہت ساری معلومات کمپیوٹر کے چند بٹن دبا کر حاصل کر لیں۔ وہ آج اپنے اسکولوں میں دنیا بھر کی لائبریریوں، اخبارات، تحقیقات، کتب اور کام کو دیکھ سکتے ہیں۔ ہمیں اپنے تعلیمی نظام کو آج کے علم اور ٹیکنالوجی یافتہ دنیا کے مطابق بنانا ہو گا”۔

تبصرے
Loading...