تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے حوالے سے نوجوانوں میں شعور اجاگر کرنا ہوگا، صدر ایردوان

0 736

تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن کے موقع پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہمیں مستقبل میں اعتماد کے ساتھ داخل ہونے کے لیے نوجوانوں میں تمباکو، شراب اور منشیات کی تباہ کاریوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہوگا۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن کے موقع پر نوجوانوں اور کھلاڑیوں سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کیا۔

تمباکو نوشی کے خلاف جنگ میں پیش پیش رہنے پر نوجوانوں کو سراہتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ نوجوانوں کی یہ کوششیں اب عالم گیر وباء کے خلاف جاری جدوجہد میں بھی بہت اہمیت کی حامل ہیں۔

اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ COVID-19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے افراد تمباکو نوشی کرنے والے لوگ ہیں، اور سائنسی تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی 50 مختلف امراض کا سبب بن سکتی ہے، صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی میں سائنس بورڈ کی سفارشات کے مطابق وسیع اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور شہریوں کی صحت کو تحفظ دیا جا سکے۔

صدر نے مزید کہا کہ”ہمیں مستقبل میں اعتماد کے ساتھ داخل ہونے کے لیے نوجوانوں میں تمباکو، شراب اور منشیات کی تباہ کاریوں کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہوگا۔” جدوجہد کی ذمہ داری محض ریاست یا گرین کریسنٹ جیسے اداروں پر عائد نہیں ہوتی بلکہ یہ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جن میں علمی شخصیات، صحافی، اساتذہ، خاندان کے رُکن اور پڑوسی شامل ہیں۔

تبصرے
Loading...