ہمیں اپنے زرعی منصوبوں پر کام کرتے رہنا چاہیے، صدر ایردوان

0 230

قونیہ پلین پروجیکٹ کے پہلے، دوسرے اور تیسری آب پاشی حصوں کی افتتاحی تقریب سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "زرعی پیداوار اور خوراک کے معاملے میں خود انحصار ہونا اس وبائی دور میں ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب کئی ملکوں میں شیلف خالی ہیں اور بنیادی ضروریات پوری نہیں ہو رہیں، ہمیں اپنے ملک میں کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ کیونکہ ترکی ایسا ملک ہے جو پیداواری صلاحیت رکھتا ہے، اپنی ضروریات پوری کرنے کے علاوہ بھی۔ جس تجربے سے ہم گزرے ہیں، اس نے ہم پر ظاہر کیا کہ ہمیں اپنے زرعی منصوبوں پر اور زیادہ جم کر کام کرنا چاہیے۔”

صدررجب طیب ایردوان نے قونیہ پلین پروجیکٹ کے پہلے، دوسرے اور تیسری آب پاشی حصوں کی افتتاحی تقریب سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کیا۔

تبصرے
Loading...