ہم دہشتگردوں کے مقابلے میں صدر ایردوان کے ساتھ فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، احمد داؤد اولو

0 1,225

سابق ترک وزیر اعظم احمد داؤد اولو نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ہمیں فوجیوں کے کندھے کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑا ہونا چاہیے اور ہم صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا، "شام کی گزشتہ سات سالہ بحران میں ترکی کا بہترین موقف رہا ہے- اور اب جب آپریشن شاخِ زیتون کیا گیا اس کے ساتھ ہونے والی عالمی سطح پر سفارتکاری قابل تحسین ہے”- 

انہوں نے کہا کہ آپریشن عالمی قوانین کے خلاف نہیں ہے اور عام شہریوں کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے- اس سلسلے میں دشمنوں کا سارا جھوٹا پروپیگنڈا ناکام ہو چکا ہے-

تبصرے
Loading...