جو بھی سرمایہ کاری اور پیداوار بڑھانے کے لیے قدم اٹھائے گا ہم اس کے ساتھ ہیں، صدر ایردوان

0 454

‏18 ویں MUSIAD ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم اس راستے پر ان سب کے ساتھ چلنے کے لیے تیار ہیں جو ترکی کی طاقت، صلاحیت اور مستقبل پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم ہر اس قدم کی حمایت کریں گے جو عالمی معیشت میں جاری تبدیلی کے عمل کو ہمارے حق میں پلٹے ۔ ہم ان سب کے ساتھ کھڑے ہیں کہ جنہوں نے سرمایہ کاری، پیداوار، برآمدات اور روزگار کے لیے قدم اٹھایا ہے اور ایسا کرتے رہیں گے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے استانبول میں 18 ویں MUSIAD ایکسپو سے خطاب کیا۔

کووِڈ-19 کے خلاف جنگ کی جانب توجہ دلاتے ہوئے صدر ایرودان نے کہا کہ ترکی نے اس دوران مثبت انداز میں نمایاں ہوا ہے اور اپنے بنیادی ڈھانچے کی طاقت ثابت کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ "ہم 83 ملین لوگ مل جل کر باہمی تعاون اور یکجہتی کے مظاہرے سے ہی اپنے اہداف حاصل کرکے اس وباء سے پیدا ہونے والے حالات اور اپنی معیشت کو درپیش مسائل پر قابو پا سکتے ہیں۔”

"ہم سرمایہ کاری کا ایسا ماحول تخلیق کر رہے ہیں جس میں ترکی پر اعتماد کرنے والا ہر شخص کامیاب ہوگا”

یہ کہتے ہوئے کہ وہ ایسی سرمایہ کاری کو ممکن بنائیں گے کہ جو پیداوار اور روزگار میں اضافے کے لیے دیرپا حل پیدا کرے گی، صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم اپنے اقدامات اس شعور کے ساتھ اٹھائیں گے کہ اعتماد اور استحکام اس عمل کے سنگ ہائے میل ہیں۔”

صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم سرمایہ کاری کا ایسا ماحول تخلیق کر رہے ہیں جس میں ترکی پر اعتماد کرنے والا ہر شخص کامیاب ہوگا۔ اس حوالے سے ہم ہر ضروری قدم اٹھائیں گے اور کاروبار اور سرمایہ کاری کے ماحول کو مطلوبہ حد تک لے جائیں گے۔ اس ڈھانچے کے اندر ہمارے تمام اداروں پر اہم ذمہ داریاں لاگو ہوتی ہیں جو خاص طور پر پیداوار اور برآمدات میں مرکزی کردار ہیں۔”

"ہم ہر اس قدم کی حمایت کریں گے جو عالمی معیشت میں جاری تبدیلی کے عمل کو ہمارے حق میں پلٹے”

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ "ہم اس راستے سب کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں جو ترکی کی طاقت، صلاحیت اور مستقبل پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم ہر اس قدم کی حمایت کریں گے جو عالمی معیشت میں جاری تبدیلی کے عمل کو ہمارے حق میں پلٹے ۔ ہم ان سب کے ساتھ کھڑے ہیں کہ جنہوں نے سرمایہ کاری، پیداوار، برآمدات اور روزگار کے لیے قدم اٹھایا ہے اور ایسا کرتے رہیں گے۔ ہم ان شاء اللہ اپنے موجودہ ذرائع کو اعلیٰ سطح پر استعمال کر کے، پیداوار بڑھا کر اور نئی سرمایہ کاری کے ذریعے برآمد کی گنجائش میں اضافہ کرکے اور ڈیزائن سے لے کر پیداوار تک ہر مرحلے پر ٹیکنالوجی میں آگے بڑھ کر اس عمل میں کامیابی حاصل کریں گے۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: