ترکی کی ثقافت اور فنون پر اثر انداز ہونے والے ہر معیاری کام کو سراہیں گے، صدر ایرودان

0 375

انقرہ اسٹیٹ آرٹ اینڈ اسکلپچر میوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "جس طرح ہم لوگوں کے درمیان امتیاز نہیں کرتے، اسی طرح فن کاروں اور فن کی شاخوں میں بھی فرق روا نہیں رکھتے۔ ہم ہر اس قسم کے کام کو سراہتے ہیں جو ترکی کی فن و ثقافت کی دنیا پر اثر انداز ہو اور اس شعبے میں تنوّع کو فروغ دے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ اسٹیٹ آرٹ اینڈ اسکلپچر میوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

صدر نے عجائب گھر کی عمارت کی بحالی میں حصہ لینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

"ہم اس سرزمین سے تعلق رکھنے والی ہر چیز کو قبول کرتے ہیں”

صدر ایردوان نے کہا کہ "جس درخت کی جڑیں خشک ہو جائیں وہ کھڑا نہیں رہ سکتا، اسی طرح وہ معاشرے کہ جن کا ماضی سے تعلق کمزور ہو، اپنا مستقبل تعمیر نہیں کر سکتے۔ اپنی تاریخ اور جغرافیہ سے جتنا ہمارا تعلق مضبوط اور گہرا ہوگا، بادِ مخالف کے خلاف ہم اتنے ہی جم کر کھڑے ہو سکیں گے۔”

"جس طرح ہم لوگوں کے درمیان امتیاز نہیں کرتے، اسی طرح فن کاروں اور فن کی شاخوں میں بھی فرق روا نہیں رکھتے۔” صدر ایردوان نے اس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ہر اس قسم کے کام کو سراہتے ہیں جو ترکی کی فن و ثقافت کی دنیا پر اثر انداز ہو اور اس شعبے میں تنوّع کو فروغ دے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: