ہم نے آپریشن فرات ڈھال کے ذریعے داعش کا نقاب الٹا اور شاخ زیتون کے ذریعے پی وائے ڈی کا، ایردوان

0 998

وین میں آق پارٹی کی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا، "ہم نے آپریشن فرات ڈھال کے ذریعے داعش کا نقاب الٹا اور شاخ زیتون کے ذریعے پی وائے ڈی کا۔ ہم سب دیکھا کہ کس کا چہرہ نظر آتا ہے جب دہشت گردی تنظیموں کا نقاب الٹا جاتا ہے۔ ہم نے یہ کھول دی ہے کہ جو دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ کے نام پر گذشتہ دو دہائیوں سے دنیا کو تہہ و بالا کرتے پھر رہے ہیں حقیقت میں دہشتگرد تنظیمیں کے رہنماء اور بانی ہیں”۔

ترک صدر نے یہ بتاتے ہوئے کہ ترکی ایک نازک دور سے گزر رہا ہے اور اس کا جمہوریت اور آزادی کی جانب سفر متبادل نہیں ہے بلکہ ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا، "جس وجہ سے ہم نے داعش کے 3 ہزار دہشت گرد آپریشن فرات ڈھال میں غیر موثر کئے، اسی وجہ سے ہم نے آپریشن شاخ زیتون کے ساتھ وائے پی ڈی کے 4 ہزار سے زائد دہشت گرد غیر غوموثر کئے۔ ہم اسی وجہ سے ملک کے اندر اور باہر فیتو کے وارثوں پر چھڑائی کرتے ہیں۔ ان میں کوئی فرق نہیں ہے، ان کے تار ایک جیسی قوتوں سے ہی چھیڑے جاتے ہیں”۔

انہوں نے کہا کہ ہم نا صرف اپنے خطے میں بلکہ پورے خطے میں ایک نئے عہد کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔

تبصرے
Loading...