ہم نئی ٹیکنالوجی مہیا کرنے والا بننا چاہتے ہیں، صدر ایردوان

0 1,074

ٹیکنوفیسٹ استنبول (TEKNOFEST ISTANBUL) ایروسپیس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ٹیکنالوجی انقلاب کے اِس دور میں ہم محض ایک مارکیٹ نہیں بلکہ اس کی پیداوار کرنے والے کی حیثیت اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے ہم ان شاء اللہ مسابقت میں اپنی عالمی برتری کو بہتر بنائیں گے، بالخصوص ویلیو-ایڈڈ پروڈکشن میں اور اپنی معیشت، ٹیکنالوجی خود مختاری اور اہم ٹیکنالوجی میدانوں میں آگے کی جانب قدم بڑھائیں گے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر ترکش ٹیکنالوجی ٹیم فاؤنڈیشن (T3) کی جانب سے منعقدہ ٹیکنوفیسٹ استنبول (TEKNOFEST ISTANBUL) ایروسپیس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول کا دورہ کیا۔

اس موقع پر شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ٹیکنالوجی انقلاب کے اِس دور میں ہم محض ایک مارکیٹ نہیں بلکہ اس کی پیداوار کرنے والے کی حیثیت اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے ہم ان شاء اللہ مسابقت میں اپنی عالمی برتری کو بہتر بنائیں گے، بالخصوص ویلیو-ایڈڈ پروڈکشن میں اور اپنی معیشت، ٹیکنالوجی خود مختاری اور اہم ٹیکنالوجی میدانوں میں آگے کی جانب قدم بڑھائیں گے۔”

یہ بتاتے ہوئے کہ وہ اقوا م متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے آج امریکا روانہ ہو رہے ہیں، صدر ایردوان نے کہا کہ وہ سربراہانِ مملکت اور سرکاری نمائندوں سے ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ بات چیت میں علاقائی و عالمی معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

تبصرے
Loading...