ہم ویلتھ فنڈ کو دنیا بھر میں ایک ممتاز مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں، صدر ایردوان

0 233

استانبول میں صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "آئندہ دور میں ہم ویلتھ فنڈ کو دنیا بھر میں ایک ممتاز مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے استانبول کے ضلع اسکودار میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیے۔

شہریوں سے ماسکس پہننے، سماجی فاصلہ رکھنے اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی پابندی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ جب تک کہ ان اقدامات کی پیروی نہیں کی جاتی، وائرس کا پھیلاؤ، خاص طور پر بڑے شہروں میں، جاری رہے گا۔

صدر ایردوان نے زور دیا کہ طبی شعبے میں کوئی مسائل نہیں ہے اور تمام ہسپتال بھرپور انداز میں چل رہے ہیں۔

کینال استانبول کے لیے مقامی و عالمی طلب

ترکی ویلتھ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے آج کے اجلاس کے حوالے سے صدر ایرودان نے کہا کہ "آنے والے دور میں ہم دنیا بھر میں ویلتھ فنڈ کو ممتاز مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ مثال کے طور پر قطری امیر کا دورۂ ترکی درحقیقت انہی میں سے ایک قدم تھا۔”

صدر نے کہا کہ "ہمارے سامنے موجود سب سے بڑا منصوبہ کینال استانبول پروجیکٹ ہے، جسے میں ایک منفرد منصوبہ کہوں گا۔ مقامی اور عالمی سطح پر کینال استانبول کی طلب بڑھ رہی ہے۔ ہماری سرمایہ کاری میں کسی صورت کوئی وقفہ نہیں ہے۔ انفرا اسٹرکچر اور سپر اسٹرکچر میں ہماری سرمایہ کاری جاری رہے گی۔ نمبر ایک اور سب سے اہم منصوبہ ان میں کینال استانبول پروجیکٹ ہے۔ اس منصوبے کے تعمیراتی اور تکنیکی پہلو تیار ہیں۔”

صدر ایردوان نے کہا کہ "کینال استانبول پروجیکٹ کے ساتھ استانبول بین الاقوامی سطح پر کہیں بہتر منظرنامہ اور طاقت رکھے گا۔”

تبصرے
Loading...