ہم ان کا احتساب کریں گے جو ترکی کے خلاف بے شاطرانہ کام کرتے ہیں، ایردوان

0 786

سکاریہ میں آق پارٹی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا، "ایکسچینج ریٹ کے ذریعے کھیلے جانے والی کھیلوں پر توجہ نہ دیں!، یہ ترکی کے خلاف شاطرانہ چالیں ہیں۔ 24 جون کے بعد ہم ان کا احتساب کریں گے جو ترکی کے خلاف بے شاطرانہ کام کرتے ہیں”۔

ایکسچینج ریٹ کے ذریعے کھیلے جانے والی کھیلوں پر توجہ نہ دیں

ترک صدر نے یہ بتاتے ہوئے کہ ہم نے ترک معیشت کو 18ویں رینک سے بڑھا کر 13ویں رینک پر پہنچا دیا ہے اور قومی آمدی کو 236 بلین ڈالر سے بڑھا کر 851 ملین ڈالر پر لے گئے ہیں۔ کہا، "ایکسچینج ریٹ کے ذریعے کھیلے جانے والی کھیلوں پر توجہ نہ دیں!، یہ ترکی کے خلاف شاطرانہ چالیں ہیں۔ 24 جون کے بعد ہم ان کا احتساب کریں گے جو ترکی کے خلاف بے شاطرانہ کام کرتے ہیں۔ انہیں ایسی شاطرانہ چالیں چل لینے دیں۔ ہمیں دیکھ لیں گے۔ ہم 24 جون کے بعد ایک سنجیدہ قدم اٹھائیں گے”۔

سکاریہ میں سرمایہ کاری

سکاریہ میں حکومت کی طرف سے ہونے والی سرمایہ کاری پر توجہ مبذول کرواتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ جتنا ترکی نے ترقی کی ہے ہر شہر کو اس کا حصہ ملا ہے۔ سکاریہ میں 2886 نئے کلاس روم بنے ہیں، 9438 طلباء کے لیے ڈارمنٹریز بنی ہیں۔ 28000 شائقین کی وسعت والا ایک اسٹیڈیم تیار ہوا ہے۔ 45 ہیلتھ کیئر یونٹ، 7362 رہائشی یونٹ اور شہر میں 268 کلومیٹر طویل ہائی وے تیار کی گئی ہے۔

تبصرے
Loading...