ہم ترکی کو عالمی نظام میں وہ مقام دلائیں گے جس کا وہ حقدار ہے، صدر ایردوان

0 359

آق پارٹی کے صوبائی صدور سے ایک وڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "گزشتہ 18 سال کے دوران بنائے گئے مضبوط انفرا اسٹرکچر اور سیاسی ڈھانچے کی بدولت ہم، ان شاء اللہ، ترکی کو نئے عالمی نظام میں وہ مقام دلائیں گے، جس کا وہ حقدار ہے۔ ہم مواقع ضائع نہیں کریں گے، جن کا ہم ماضی میں سیاسی عدم استحکام اور معاشی کمزوریوں کی وجہ سے فائدہ نہیں اٹھا پائے تھے۔

صدر اور انصاف و ترقی (آق) پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے صوبائي صدور کر بڑے اجلاس سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم نہیں رکیں گے جب تک کہ ایک عظیم تر اور طاقتور ترکی کی تعمیر مکمل نہ کر لیں۔”

"ہم 2021ء میں مستقبل کی جانب ایک بڑی جست لگانے کا ہدف رکھتے ہیں”

صدر ایردوان نے کہا کہ "اس امر کے باوجود کہ گزشتہ سال پر وباء کا سایہ پڑ گیا، ہم نے سال کا اختتام سرمایہ کاری اور بجٹ اقدامات میں بہترین نتائج کے ساتھ کیا۔ ہم سال کے مثبت نمو کے ساتھ خاتمے کی امید تھی جبکہ تمام ترقی پذير اور ترقی یافتہ ممالک کو معیشت کے سکڑنے کا خدشہ تھا۔ خاص طور پر ہمارے برآمد کنندگان اور برآمد کرنے والی صنعتوں نے اس بحران کو ایک موقع کا روپ دیا۔”

صدر ایردوان نے زور دیا کہ "ہم 2021ء میں مستقبل کی جانب ایک بڑی جست لگانے کا ہدف رکھتے ہیں۔ عالمی معاشی و سیاسی نظام کو پہنچنے والا دھچکا ایک نئے نظام اور نئے ڈھانچے کی جانب گیا ہے۔ ہم نے جن چھوٹے بڑے مصائب کا سامنا کیا، انہوں نے ہمارے ملک کو ہر قسم کے بحران کے خلاف مزاحمت بخش دی ہے۔ میرا ماننا ہے کہ ہم اس سطح پر پہنچ چکے ہیں کہ جہاں ہم بنیادی خدمات کے انفرا اسٹرکچر سے لے کر دفاعی صنعت تک ہر شعبے میں اپنے اہداف کو سمجھ سکتے ہیں۔ گزشتہ 18 سال کے دوران بنائے گئے مضبوط انفرا اسٹرکچر اور سیاسی ڈھانچے کی بدولت ہم، ان شاء اللہ، ترکی کو نئے عالمی نظام میں وہ مقام دلائیں گے، جس کا وہ حقدار ہے۔ ہم مواقع ضائع نہیں کریں گے، جن کا ہم ماضی میں سیاسی عدم استحکام اور معاشی کمزوریوں کی وجہ سے فائدہ نہیں اٹھا پائے تھے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: