ہم ترکی میں انقلابی منصوبے متعارف کرواتے رہیں گے، صدر ایردوان
ارض روم میں آق پارٹی کے توسیع شدہ صوبائی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ "ہم ترکی میں انقلابی منصوبے متعارف کرواتے رہیں گے۔”
صدر مملکت اور انصاف و ترقی (آق) پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے ارض روم میں آق پارٹی کے توسیع شدہ صوبائی مشاورتی اجلاس سے خطاب کیا۔
اس امر کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہ وہ ترکی میں انقلابی منصوبے متعارف کرواتے رہیں گے، صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم ہمیشہ اپنے لوگوں کے شانہ بشانہ رہے ہیں۔ ہم صرف اپنے رب اور عوام کی تائید کی پیروی کرتے ہیں۔ ہم پر عزم ہیں اور مستقبل میں اس سمت میں آگے بڑھیں گے، جس طرف ہمارے عوام اشارہ کریں گے۔”