ترکی کی صلاحیتوں پر یقین رکھنے والے سرمایہ کاروں کے شانہ بشانہ رہیں گے، صدر ایردوان

0 51

شیشہ جام پولاتلی فیکٹری میں نئی پروڈکشن لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "نجی شعبے کو معاشی نمو اور ترقی کا محرّک سمجھنے والی انتظامیہ کی حیثیت سے ہم اپنے سرمایہ کاروں کے شانہ بشانہ رہیں گے کہ جو ترکی کی صلاحیتوں اور اس کی معیشت پر اعتماد رکھتے ہیں۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے شیشہ جام پولاتلی فیکٹری میں نئی پروڈکشن لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

"ہم پیداوار، برآمدات اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے والے ہر صنعت کار کی قدر کرتے ہیں”

صدر ایردوان نے کہا کہ "جیسا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ ہم پیداوار، برآمدات اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے والے ہر صنعت کار کی قدرت کرتے ہیں۔ نجی شعبے کو معاشی نمو اور ترقی کا محرّک سمجھنے والی انتظامیہ کی حیثیت سے ہم اپنے سرمایہ کاروں کے شانہ بشانہ رہیں گے کہ جو ترکی کی صلاحیتوں اور اس کی معیشت پر اعتماد رکھتے ہیں۔”

صدر نے کہا کہ "ہم نے ترکی کی معیشت کو جکڑ بندیوں سے نکالنے اور ترک جمہوریہ کو نگرانی کی زنجیروں سے آزاد کروانے کے لیے تاریخی اقدامات اٹھا چکے ہیں۔ بارہا حملوں کا سامنا کرنے کے باوجود ہم نے کبھی ایک مضبوط تر، ترقی یافتہ اور جمہوری ترکی کے تصور کو پیچھے نہیں چھوڑا۔”

صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم نے ترکی کے اوسط سالانہ شرحِ نمو کو 1 فیصد سے 5.1 فیصد تک پہنچایا ہے۔ جب ہم اقتدار میں آئے تھے تو ہمارا سالانہ برآمدی حجم 36 ارب ڈالرز تھا۔ گزشتہ ماہ ہم اس حجم کو 207 ارب ڈالرز سے آگے لے گئے ہیں۔”

صدر ایردوان نے کہا کہ "ریاست کی مدد کے ساتھ نجی شعبے میں پائیدار صنعتی پیداوار کو حقیقت کا روپ لازماً دینا چاہیے۔ اس لحاظ سے دیکھیں تو ہم گزشتہ 19 سال میں جو 82,223 مراعاتی سرٹیفکیٹس جاری کر چکے ہیں، وہ ترک معیشت پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی علامت ہیں۔”

تبصرے
Loading...