شبانہ روز کام جاری رہے گا تاکہ ملک قدرتی آفات کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو، صدر ایردوان

0 430

آق پارٹی کے صوبائی سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ” شبانہ روز کام جاری رہے گا تاکہ ملک قدرتی آفات، خاص طور پر زلزلوں، کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو۔ ہم کسی بھی ممکنہ زلزلے کے بعد آفات اور ہنگامی انتظامات کے منصوبوں کو مستقل بہتر بنا رہے ہیں۔”

صدر اور انصاف و ترقی (آق) پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے پارٹی کے صوبائی سربراہان کے ساتھ ایک اجلاس کے موقع پر خطاب کیا۔

ازمیر زلزلے میں 114 شہریوں کی ہلاکت اور 1035کے زخمی ہونے کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایرودان نے کہا کہ 999 افراد ہسپتالوں سے فارغ ہو گئے ہیں، جبکہ 36 کا علاج ابھی جاری ہے۔

ہلاک شدگان کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ زلزلے کے فوراً بعد ہی تلاش اور ریسکیو کا کام شروع کر دیا گیا تھا اور زلزلے سے متاثرہ شہریوں کو وہ تمام امداد فراہم کی گئیں، جن کی انہیں ضرورت تھی۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ملبہ ہٹانے کا کام جلد مکمل ہو جائے گا اور متاثرین کے لیے نئی رہائش گاہوں کی تعمیر ایک ماہ کے اندر شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ” شبانہ روز کام جاری رہے گا تاکہ ملک قدرتی آفات، خاص طور پر زلزلوں، کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو۔ ہم کسی بھی ممکنہ زلزلے کے بعد آفات اور ہنگامی انتظامات کے منصوبوں کو مستقل بہتر بنا رہے ہیں۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: