ہم اپنی عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہر کوشش کریں گے، ایردوان

0 808

آق پارٹی کے صوبائی صدور سے انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا، "میں یہاں اپنے 50 ارب، 68 ہزار اور 627 شہریوں میں سے ہر ایک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں اپنے ان تمام بھائیوں اور بہنوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اس کرسی صدارت کے قابل سمجھا”۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دعاء ہے کہ سپریم الیکشن بورڈ کی طرف سے جاری ہونے والے 24 جون کے سرکاری انتخابی نتائج ہم سب کے لیے مبارک ثابت ہوں، انہوں نے مزید کہا، "ہم اپنے قوم کی طرف سے 52.59 فیصد شرح ووٹ سے نوازے گئے ہیں۔ الیکشن ٹرن آؤٹ 86.24 فیصد تھا جو کہ بہت زیادہ تھا۔ میں یہاں اپنے 50 ارب، 68 ہزار اور 627 شہریوں میں سے ہر ایک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں اپنے ان تمام بھائیوں اور بہنوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اس کرسی صدارت کے قابل سمجھا۔ ہم اپنی عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہر کوشش کریں گے”۔

انتخابات ہمارے نظام حکومت کی تبدیلی کا مظہر تھے

یہ بتاتے ہوئے کہ انتخابات نظام حکومت کی تبدیلی کا مظہر تھے، ترک صدر ایردوان نے کہا، "قوموں کی تاریخ میں، اس طرح کے سنگ میل انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ دنیا میں اور اس ملک کی اپنی تاریخ میں بہت سے مثالوں کے برعکس، ترکی نے جمہوری ذرائع کے ذریعہ اس طرح کی بہت بڑی تبدیلی حاصل کی ہے۔ تاریخ میں کئی ممالک کے اندر ایسی تبدیلیاں دردناک اور انتہائی پیش قیمت راستوں کے ذریعے آئی ہیں”۔

ہم 9 جولائی کو اپنی کیبنٹ کا اعلان کریں گے

ترک صدر نے بتایا کہ وہ صدارت کا حلف 9 جولائی کو اٹھائیں اور اسی دن کیبنٹ کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

 

تبصرے
Loading...