ہم ترکی کے مفادات اور کامیابیوں کے خلاف قائم ہر نیٹ ورک کو ختم کریں گے، ایردوان

0 935

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے سیواس شہر میں شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم ان منصوبوں کا بروقت جواب دیں گے جو ترکی کے خلاف بنائی جائیں گی۔ چاہے وہ ملک کے اندر ہوں یا باہر، حتی کہ اپنی جان کی قیمتوں پر اس قسم کے منصوبوں کا جواب دیں گے۔ ہم ترکی کے مفادات اور کامیابیوں کے خلاف اور ہمارے ترکی کو دوبارہ عظیم ریاست بنانے کے خلاف قائم ہر نیٹ ورک کو ختم کریں گے”۔

آق پارٹی کے چئیرمین اور ترک صدر رجب طیب ایردوان نے سیواس شہر میں ریلی کے ساتھ 31 مارچ 2019ء کے بلدیاتی انتخابات کی مہم کا آغاز کیا اور شہروں سے خطاب کیا۔

ہم ترکی کے خلاف بنائی جانے والی اسکیموں کا بروقت جواب دیں گے

اس بات کو واضع کرتے ہوئے کہ انہوں نے سیواس شہر کو بلاوجہ انتخابی مہم کی پہلی ریلی کے لیے منتخب نہیں کیا، صدر ایردوان نے سیواس شہر کے بارے کہا کہ یہ شہر ایک صدی قبل سیواس کانگریس کا مقام تھا، یہ وہ مرکز تھا جو زندانوں کے مقابلے میں کھڑا ہوا اور ترکی کی جنگ آزادی میں آزادی کو بطور ہدف اس شہر میں مقرر کیا گیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ایک صدی قبل سیواس شہر نے مینڈیٹ یا آغیار کے زیر نگرانی نظام کو مسترد کرتے ہوئے ترک عوام نے پوری دنیا کے سامنے آزادی اور مستقبل کا دفاع کرتے ہوئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔ ترک صدر نے کہا، "آج، بلدیاتی انتخابات کی مہم کا آغاز کرنے کے ساتھ ہم، ایک صدی کے بعد، انہی اصولوں، فیصلوں، اور نظریات کو دوبارہ دوہراتے ہیں۔ سیواس شہر سے شروع کرنے کے ساتھ ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ قومی سرحدوں کے اندر ایک مکمل ملک ہوتا ہے۔ ہمارا ملک، پرچم، ریاست، قوم اور مستقبل ہمارے وقار اور اعزاز ہیں۔ جو بھی ہماری دھرتی، پرچم یا مستقبل کے خلاف میدان میں آتا ہے، ہم اسے سزا دئیے بغیر نہیں چھوڑیں گے”۔

تبصرے
Loading...