ہم ہفتے کو فاتح ڈرلنگ جہاز پر جائیں گے اور نئے ذخائر کا اعلان کریں گے، ایردوان

0 537

آق پارٹی کے پارلیمانی گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے فاتح بحری جہاز کی جانب سے قدرتی گیس کے 320 ارب مکعب میٹر ذخائر کا ذکر کیا اور کہا کہ "فاتح کی جاری ڈرلنگ سرگرمیوں سے ایک نئی اچھی خبر آ رہی ہے۔ ہم ان شاء اللہ ہفتے کو فاتح ڈرلنگ جہاز پر جائیں گے، سائٹ پر کام دیکھیں گے اور نئے ذخائر کا اعلان کریں گے۔”

صدر اور چیئرمین انصاف و ترقی (آق) پارٹی رجب طیب ایردوان نے پارلی کے پارلیمانی گروپ اجلاس سے خطاب کیا۔

"ہم نے سفارتی چینلز کا مؤثر استعمال کیا ہے”

عالمی رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی حالیہ فون اور وڈیو کانفرنس کالز کی بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ان کالز میں علاقائی اور عالمی مسائل پر بات کی گئی اور مشرقی بحیرۂ روم، لیبیا، شام اور آذربائیجان جیسے مسائل پر سفارتی چینلز کا مؤثر استعمال کیا۔”

اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ ہر کال میں انہوں نے واضح کیا کہ ترکی شام میں ایک مرتبہ پھر سانحات جنم نہیں لینے دے گا، صدر ایرودان نے کہا کہ ترکی مشرقی بحیرۂ روم میں ترکی اور ترک قبرص کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

"ہم یونان اور یونانی قبرص کو میدان میں وہی جواب دیں گے، جس کے وہ حقدار ہیں”

یاوُز بحری جہاز اپنی مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد بحیرۂ روم میں اپنے مشن پر واپس جائے گا، جس پر صدر ایرودان نے کہا کہ "عروج رئیس سیسمک ریسرچ جہاز اپنی مرمت کے مراحل مکمل ہونے کے بعد بحیرۂ روم میں مشن پر واپس جا چکا ہے۔ باربروس خیر الدین پاشا بحری جہاز بحیرۂ روم میں اپنی سیسمک ریسرچ کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم یونان اور یونانی قبرص کو میدان میں وہی جواب دیں گے، جس کے وہ حقدار ہیں، کیونکہ وہ یورپی یونین اور نیٹو کے پلیٹ فارمز پر مذاکرات میں کیے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوئے ہیں۔ جدید ترین جہاز قانونی جو ہم نے اپنے ڈرلنگ بحری جہازوں کے بیڑے میں شامل کیا ہے، مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد بحیرۂ اسود میں اپنے مشن کے لیے روانہ ہو چکا ہے۔ ہم قانون کی سرگرمیوں سے اچھی خبر کے انتظار میں ہیں، کہ جو پہلے استانبول اور بعد ازاں زونگولدک میں قیام کے بعد اپنی منزل پر پہنچے گا۔”

فاتح بحری جہاز کی جانب سے قدرتی گیس کے 320 ارب مکعب میٹر ذخائر کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "فاتح کی جاری ڈرلنگ سرگرمیوں سے ایک نئی اچھی خبر آ رہی ہے۔ ہم ان شاء اللہ ہفتے کو فاتح ڈرلنگ جہاز پر جائیں گے، سائٹ پر کام دیکھیں گے اور نئے ذخائر کا اعلان کریں گے۔”

"ہم اپنے آذربائیجانی بھائیوں اور بہنوں کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں”

اپنی سرزمین کو آرمینیا کے قبضے سے چھڑوانے کے لیے آذربائیجان کی جدوجہد کر موضوع پر صدر ایردوان نے کہا کہ منسک گروپ کہ جو اس مسئلے کو حل کرنے کا ذمہ دار ہے، اپنے تاخیری حربے بند کرے اور اس سرزمین کو اس کے حقیقی مالکان کے حوالے کرے۔

ان دعووں پر کہ آذربائیجان میں شامی جنگجو لڑ رہے ہیں، صدر ایردوان نے کہا کہ "ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ہم اپنے آذربائیجانی بھائیوں اور بہنوں کو ہر قسم کی مدد دینے کو تیار ہیں، اور ہم ایسا کریں گے۔”

1974ء کے امن آپریشن کے بعد سے بند مرعش علاقے کے ساحل اور دو اہم سڑکوں کو ترک قبرص کے باشندوں کے لیے کھولنے کے حوالے سے صدر ایردوان نے کہا کہ "یہ معلوم ہونا چاہیے کہ مرعش کا بند علاقہ ترک قبرص کا ہے۔ اس حوالے سے کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: