ہم آئندہ نسلوں کے لیے زیادہ مضبوط ترکی چھوڑ جائیں گے، صدر ایردوان

0 462

صدر رجب طیب ایردوان نے دہشت گردی کے خلاف ترکی کی جنگ اور اس کی معیشت کو درپیش چیلنجز کی جانب توجہ دلاتے ہوئے زور دیا ہے کہ وہ پورے عزم و حوصلے کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ استنبول میں کاروباری شخصیات کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "ممکن ہے کہ ہمیں اس کی بہت مہنگی اور مسلسل قیمت ادا کرنا پڑے گی؛ پھر بھی ہم اپنے بچوں کے لیے بلاشبہ زیادہ آزاد اور زیادہ مضبوط ترکی چھوڑ جائیں گے، جس کے 2023ء، 2053ء اور 2071ء کے لیے وژن کو وہ پورا کریں گے۔”

وہ خلیج کانگریس سینٹر، استنبول میں کاروباری شخصیات کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

تبصرے
Loading...