ہم سرمایہ کاری اور پیداوار کی جانب مائل نمو کی حکمت عملی جاری رکھیں گے، صدر ایردوان
آق پارٹی کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ترکی کی جمہوریت اور ترقی کا منصوبہ، جو گزشتہ 19 سال میں ملک پر اپنے نشانات ثبت کر چکا ہے، مسلسل اقدامات کا ایک متحرک عمل رہا ہے۔ ہم اب اس متحرک عمل کے ایک نئے مرحلے پر ہیں۔ یہ نئی پالیسی، جس کے میں ہم نمو کے لیے اپنی سرمایہ کاری، پیداوار، روزگار اور برآمدات پر مائل حکمت عملی پر آگے بڑھیں گے، محض ہوا میں پیدا نہیں ہوئی۔”
صدر اور انصاف و ترقی (آق) پارٹی کے سربراہ رجب طیب ایردوان نے پارٹی کے پارلیمانی گروپ اجلاس سے خطاب کیا۔
"ترکی کی ترقی کا منصوبہ ایک متحرک عمل رہا ہے”
صدر ایردوان نے کہا کہ "ترکی کی جمہوریت اور ترقی کا منصوبہ، جو گزشتہ 19 سال میں ملک پر اپنے نشانات ثبت کر چکا ہے، مسلسل اقدامات کا ایک متحرک عمل رہا ہے۔ ہم اب اس متحرک عمل کے ایک نئے مرحلے پر ہیں۔ یہ نئی پالیسی، جس کے میں ہم نمو کے لیے اپنی سرمایہ کاری، پیداوار، روزگار اور برآمدات پر مائل حکمت عملی پر آگے بڑھیں گے، محض ہوا میں پیدا نہیں ہوئی۔ گزشتہ 19 سالوں میں ہر منصوبہ جو ہم نے اپنے ملک میں متعارف کروایا، ہر خدمت جو ہم نے اپنے شہریوں کو فراہم کی، ہر سرمایہ کاری جو ہم نے کی اور ہر توازن جو ہم نے میکرو اکنامکس میں متعارف کروایا، سب اس منصوبے کی تیاری ہے۔”
"ترکی اپنے اہداف کی جانب پورے عزم سے رواں دواں ہے”
2021ء کی تیسری سہ ماہی میں ترکی کی 7.4 فیصد شرحِ نمو کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "اس شرحِ نمو کے ساتھ ہم جی20 ممالک میں پہلے نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ گزشتہ سال کے انہی ایام کے مقابلے میں قومی آمدنی میں 7.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ بہت اہمیت کی بات ہے کہ اشیا اور خدمات کی برآمد میں 25.6 فیصد کا اضافہ ہوا اور درآمدات میں 8.3 فیصد کی کمی آئی۔ رواں سال حاصل ہونے والا نمو کا ایک اہم حصہ برآمدات سے آیا۔ ترکی، جس کی تقریباً 216 ارب ڈالرز کی سالانہ برآمدات نے 83 فیصد کو امپورٹ کوریج ریشو کو پیچھے چھوڑا ہے، پورے عزم کے ساتھ اپنے اہداف کی جانب رواں ہے۔”