ہم استنبول کو ایک اسلامی اور ترک شہر کے طور پر رہتی دنیا تک قائم رکھیں گے، ایردوان

0 997

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں لاکھوں افراد کی ریلی سے خطاب کرتے کہا ہے کہ "ہم اپنے لوگوں سے یکجہتی کرتے ہوئے، ہم استنبول کو ایک اسلامی اور ترک شہر کے طور پر رہتی دنیا تک قائم رکھیں گے”۔

ترک صدر اور چئیرمین آق پارٹی نے 31 مارچ 2019ء کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ملی حرکت پارٹی کے ساتھ مشترکہ طور پر استنبول کے ینی کاپی میدان میں لاکھوں افراد پر مشتمل ایک عظیم جلسہ منعقد کیا۔

ترک صدر ایردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا، "ہم بہت پہلے 7 اگست کو اس میدان میں اکھٹے ہوئے تھے، پھر ہم نے 15 جولائی کی بغاوت کے بعد یہاں اپنے اتحاد اور بھائی چارے کا اظہار کیا تھا۔ ینی کاپی کی روح کا تسلسل جاری ہے، استنبول کو جس روح کے ساتھ فتح کیا گیا اسی روح کے ساتھ ہم پر اعتماد کیا گیا”۔

تبصرے
Loading...