ہم اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے جو ترکی کو مستقبل کے لیے تیار کرے گا، صدر ایردوان

0 410

آق پارٹی کے پارلیمانی گروپ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم اصلاحات کے ایسے عمل کی پیروی کریں گے جو ترکی کو بنیادی حقوق اور آزادی سے لے کر معیشت میں اعتماد کا ماحول مضبوط کرنے تک مختلف شعبوں میں مستقبل کے لیے تیار کرے گا۔”

صدر اور انصاف و ترقی (آق) پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے پارٹی کے پارلیمانی گروپ اجلاس سے خطاب کیا۔

"ہمارے اصلاحاتی پیکیجز میں اہم قوانین شامل ہیں جو ترکی کو 2023ء تک لے جائیں گے”

یہ کہتے ہوئے کہ نئے اصلاحاتی پیکیجز، جو مکمل ہونے والے ہیں، جلد ہی پارلیمان میں منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے، صدر ایردوان نے کہا کہ ان اصلاحاتی پیکیجز میں جامع اور اہم قوانین شامل ہیں جو ترکی کو 2023ء میں جمہوریہ کے 100 سال مکمل ہونے اور اس سے بھی آگے لے جائیں گے۔”

صدر نے کہا کہ "ہم اصلاحات کے ایسے عمل کی پیروی کریں گے جو ترکی کو بنیادی حقوق اور آزادی سے لے کر معیشت میں اعتماد کا ماحول مضبوط کرنے تک مختلف شعبوں میں مستقبل کے لیے تیار کرے گا۔”

” ہدف پر موجود تمام لوگوں کو مختصر وقت میں ویکسینز تک رسائی ملے گی”

صدر ایردوان نے کہا کہ ملک میں ویکسینیشن کا عمل وزارت صحت کے طے کردہ منصوبے کے تحت جاری ہے، اور مزید زور دیا کہ ہدف پر موجود تمام لوگوں کو مختصر وقت میں ویکسینز تک رسائی ملے گی۔

ترکی کی مقامی طور پر کووِڈ-19 ویکسین تیار کرنے کی کوششوں کی جانب توجہ دلاتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "بیرونِ ملک سے ویکسینز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہم مقامی طور پر تیار شدہ ویکسینز کے لیے تحقیقات پر بھی کام کر رہے ہیں۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: