اپنی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے اصلاحات کو بخوبی نافذ کریں گے، صدر ایردوان

0 1,015

‏HAK-IS جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ہم اپنی جمہوریت کو آگے لے جانے، اپنی معیشت کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے اور اسے مزید مضبوط کرنے اور اپنے اہداف کے اور قریب جانے کے لیے اصلاحات کو بخوبی نافذ کریں گے۔”

صدر مملکت رجب طیب ایردوان نے HAK-IS ٹریڈ یونین کی 14 ویں جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔

اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ وہ اپنے 82 ملین شہریوں میں سے ہر ایک کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، صدر نے کہا کہ "ہم اپنی جمہوریت کو آگے لے جانے، اپنی معیشت کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے اور اسے مزید مضبوط کرنے اور اپنے اہداف کے اور قریب جانے کے لیے اصلاحات کو بخوبی نافذ کریں گے۔ ہم عوام کی توقعات اور اپنے منصوبوں کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے تبدیلی کے عمل کو بلارکاوٹ جاری رکھیں گے۔”

تبصرے
Loading...