ترکی کو ایک عظیم اور طاقتور ملک بنانے کے لیے قوم کے ساتھ مل کر ضروری اقدامات اٹھائیں گے، صدر ایردوان
کومرہان پل اور سرنگوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم مل کر ترکی کو ایک عظیم اور طاقتور ملک بنانے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو ساتھ ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ معیشت اور قانون میں اصلاحات لاگو کرنے کے ساتھ ہم پرعزم ہیں کہ ہم سرمایہ کاری، پیداوار، روزگار اور آزادی میں اپنے ملک کو مضبوط بنائیں گے، ایسا ماحول تخلیق کریں گے کہ جو ہمارے لیے اپنے اہداف حاصل کرنا آسان بنائے گا۔”
صدر رجب طیب ایردوان نے کومرہان پل اور سرنگوں کی افتتاحی تقریب سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کیا۔
دریائے فرات پر اپنے وسائل سے تعمیر کردہ اِس پل کو اپنی طرز کا دنیا کا پانچواں بڑا منصوبہ قرار دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ یہ ترکی کی انجینیئرنگ مہارت کی علامات میں شمار ہوگا۔
ترکی میں آزادی، بہبود اور تحفظ کو مزید بہتر بنانے کے لیے کی گئی کوششوں کی جانب توجہ دلاتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "اب تک ہم نے اپنی موجودہ خامیوں پر قابو پانے اور عوام کی مستقبل کی ضروریات پوری کرنے، دونوں حوالوں سے اصلاحات لاگو کی ہیں۔ ہم 2021ء کو اصلاحات کا سال بنائیں گے۔ صدارت اور پارلیمان کی قیادت میں اور ملک میں زندگی کے ہر شعبے کی شرکت کے ساتھ ہم مل کر ترکی کو ایک عظیم اور طاقتور ملک بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ معیشت اور قانون میں اصلاحات لاگو کرنے کے ساتھ ہم پرعزم ہیں کہ ہم سرمایہ کاری، پیداوار، روزگار اور آزادی میں اپنے ملک کو مضبوط بنائیں گے، ایسا ماحول تخلیق کریں گے کہ جو ہمارے لیے اپنے اہداف حاصل کرنا آسان بنائے گا۔”