ہم شام، بحیرۂ روم اور لیبیا کے حوالے سے تمام سیاسی، سفارتی اور عسکری ذرائع استعمال کریں گے، صدر ایردوان

0 764

استنبول میں شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ترکی شام میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گا، بلکہ اسے مزید بڑھائے گا بھی، یہاں تک کہ اپنی جنوبی سرحدوں کے ساتھ اور اپنے بہن بھائیوں کے لیے مکمل امن و امان کو یقینی بنا لے۔ ترکی لیبیا میں بھی قیام جاری رکھے گا، یہاں تک کہ بحیرۂ روم میں اپنے حقوق حاصل کرلے اور لیبیا کے عوام کی قانونی حکومت کو تحفظ مل جائے کہ جِس ملک کے ساتھ ترکی 500 سال قدیم برادرانہ تعلقات رکھتا ہے۔”

صدر رجب طیب ایردوان گائرہ تپہ-استنبول ایئرپورٹ میٹرولائن کے ریلوے سیکشن کی پہلی ویلڈنگ کی تقریب کے موقع پر شہریوں سے خطاب کر رہے تھے۔

تبصرے
Loading...