‏2023ء کے اہداف حاصل کرنے کے لیے شبانہ روز کام کریں گے، صدر ایردوان

0 333

پانچویں اناطولین میڈیا ایوارڈز سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ہم صرف اپنی قوم کو جوابدہ ہیں اور اسی معاملے کی پروا کریں گے جس سمت ہماری قوم اشارہ کرے گی۔ 2023ء کے لیے طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے شبانہ روز کام کریں گے، ان ذمہ داریوں کو بخوبی مکمل کریں گے جو ہم نے اپنے کاندھوں پر لی ہیں اور ان وعدوں کو نبھائیں گے جو ہم نے عوام سے کیے ہیں۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں پانچویں اناطولین میڈیا ایوارڈز کے موقع پر خطاب کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم صرف اپنی قوم کو جوابدہ ہیں اور اسی معاملے کی پروا کریں گے جس سمت ہماری قوم اشارہ کرے گی۔ 2023ء کے لیے طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے کے لیے شبانہ روز کام کریں گے، ان ذمہ داریوں کو بخوبی مکمل کریں گے جو ہم نے اپنے کاندھوں پر لی ہیں اور ان وعدوں کو نبھائیں گے جو ہم نے عوام سے کیے ہیں۔”

دنیا کے کئی حصوں، خاص طور پر مغربی ملکوں میں ترکی کے حوالے سے منفی رائے عامہ پیدا کرنے کی باضابطہ اور متواتر کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہمیں دنیا کو اندرون اور بیرونِ ملک اپنے کاموں کے ساتھ ساتھ اپنی تاریخ، ثقافت، تہذیب اور ورثے کے بارے میں بتانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔”

"امریکی منصوبہ قبضے کا منصوبہ ہے”

امریکا کے نام نہاد مشرق وسطیٰ امن منصوبے پر بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "اب وہ "ڈیل آف دی سنچری” کی بات کر رہے ہیں۔ کون سی ڈیل؟ یہ تو سراسر قبضے کا منصوبہ ہے۔”

القدس ترکی کے لیے سرخ لکیر کی حیثیت رکھتا ہے، اس پر زور دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم بحیثیتِ ترک قوم آج بھی القدس کے بارے میں وہی رائے رکھتے ہیں جو سلطان عبد الحمید خان– اللہ انہیں جنت نصیب کرے! – کی تھی کہ القدس برائے فروخت نہیں ہے۔”

تبصرے
Loading...