قوم کے نئے مستقبل کی تعمیر کے لیے دن رات کام کریں گے، صدر ایردوان
تونجلی، قونیہ اور بروصہ میں عجائب گھروں کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ سرمایہ کاری اور منصوبوں کے ذریعے ترکی کی تعمیر کے ساتھ ساتھ تہذیب کا تحفظ بھی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ماضی کی کمیوں کوتاہیوں کا ازالہ کرنے کے علاوہ ہم اپنی قوم کے نئے مستقبل کی تعمیر کے لیے بھی دن رات کام کریں گے۔”
صدر رجب طیب ایردوان نے تونجلی میوزیم، قونیہ آق شہر اسٹون ورکس میوزیم اور بروصہ ترکش-اسلامک میوزیم کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کیا۔
اس تزئین و آرائش کا نتیجہ ان عجائب گھروں کے لیے بہترین رہے گا، اس نیک خواہش کا اظہار کرتے ہوئے صدر ایردوان نے عجائب گھروں کی بحالی میں حصہ لینے والے تمام لوگوں کو مبارک باد پیش کی۔
اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ وہ ایک طرف سرمایہ کاری اور منصوبوں کے ساتھ ترکی کی تعمیر کریں گے تو دوسری جانب تہذیب کا تحفظ بھی کریں گے، صدر ایردوان نے کہا کہ "ماضی کی کمی کوتاہیوں کا ازالہ کرنے کے علاوہ ہم اپنی قوم کے نئے مستقبل کی تعمیر کے لیے بھی دن رات کام اور جدوجہد کریں گے۔”