ہم 2013ء کے اپنے اہداف اور 2053ء اور 2071ء کے ویژن کو پانے کے لیے کام کر رہے ہیں، ایردوان

0 913

ترکی کے شہر اردو میں آق پارٹی کے بلدیاتی امیدواروں کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا، "جب تک آپ ہماری مدد کرتے رہو گے، ہم اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر اپنے راستے پر چلتے رہیں گے۔ جب تک ہماری قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے، ہم اس کو شکست دیں گے جو ہمارے راستے میں مزاحم ہو، چاہے وہ باغی ہوں یا غیروں کے کٹھ پتلی یا پھر اس زمین کی سب سے بڑی قوت ہوں”۔

ہم نے دہشتگرد تنظیموں کو عفرین کی سرنگوں میں دفن کر دیا
عفرین آپریشن کی پہلی سالگرہ پر بات کرتے ہوئے ترک صدر ایردوان نے کہا، "ہم نے دہشتگرد تنظیموں کو عفرین، جرابلس، الباب، جودی، گابار اور تیندریک کی سرنگوں میں دفن کر دیا”۔
صدر ایردوان نے مزید کہا کہ ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ترکی کے خلاف منصوبہ بندی کرے۔ انہوں نے کہا کہ شام، عراق، مشرق وسطیٰ اور ایجیئن میں ہونے والی پیش رفت ترکی کے لیے اہم ہے اور ہم اس میں دخل انداز ہوتے رہیں گے۔
جب تک آپ ہماری مدد کرتے رہو گے، ہم اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر اپنے راستے پر چلتے رہیں گے
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا، "جب تک آپ ہماری مدد کرتے رہو گے، ہم اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر اپنے راستے پر چلتے رہیں گے۔ جب تک ہماری قوم ہمارے ساتھ کھڑی ہے، ہم اس کو شکست دیں گے جو ہمارے راستے میں مزاحم ہو، چاہے وہ باغی ہوں یا غیروں کے کٹھ پتلی یا پھر اس زمین کی سب سے بڑی قوت ہوں”۔

تبصرے
Loading...