ہم افریقہ کے ساتھ یکساں شراکت اور باہمی طور پر مفید بنیادوں پر تعاون کر رہے ہیں، صدر ایردوان

0 237

تیسری ترکی-افریقہ پارٹنرشپ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے اس وقت کو یاد کیا جب ترکی نے 2005ء کو افریقہ کا سال قرار دیتے ہوئے اس بر اعظم کے ساتھ اپنے تعلقات کا ایک نیا باب کھولا تھا اور کہا کہ "اپنے افریقی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم نے ‘یکساں شراکت اور باہمی طور پر مفید’ بنیادوں پر اپنے تعاون کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا ہے۔ ہم نے بر اعظم کے حوالے سے حقارت آمیز، قطعی اور انتہائی مستشرقانہ سوچ کو ہمیشہ مسترد کیا ہے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول کانگریس سینٹر میں ہونے والی تیسری ترکی-افریقہ پارٹنرشپ سمٹ سے افتتاحی خطاب کیا۔

مشترکہ ترقی و خوش حالی کے لیے بہتر شراکت داری کے عنوان سے ہونے والے اس اجلاس سے قبل صدر ایردوان نے تمام سربراہان مملکت کا ایک، ایک کر کے استقبال کیا۔ خیر مقدم کے بعد رہنماؤں کی ایک مشترکہ تصویر کھینچی گئی۔

استنبول میں مختلف سربراہانِ مملکت کی میزبانی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے صدر ایردوان نے اس وقت کو یاد کیا جب ترکی نے 2005ء کو افریقہ کا سال قرار دیتے ہوئے اس بر اعظم کے ساتھ اپنے تعلقات کا ایک نیا باب کھولا تھا اور کہا کہ "اپنے افریقی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہم نے ‘یکساں شراکت اور باہمی طور پر مفید’ بنیادوں پر اپنے تعاون کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا ہے۔ ہم نے بر اعظم کے حوالے سے حقارت آمیز، قطعی اور انتہائی مستشرقانہ سوچ کو ہمیشہ مسترد کیا ہے۔ ہم نے 2008ء میں افریقن یونین کے تزویراتی شراکت دار بننے کے بعد ایک جامع ڈھانچے افریقہ انیشی ایٹو سے ملنے والی تحریک اپنے تعاون کو جاری رکھا ہے۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: