ہم آنے والی نسلوں کے لیے ایک ترقی یافتہ اور طاقتور ملک چھوڑنے کے لیے کام کر رہے ہیں، صدر ایردوان
ریزہ میں آق پارٹی کے صوبائی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہم کام کر رہے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک ترقی یافتہ، با وقار اور طاقتور ملک چھوڑ کر جائیں جبکہ ساتھ ہی اپنے شہروں کو سڑکوں، ماحولیاتی ، رہائشی اور سرنگوں کے منصوبوں سے ترقی بھی دے رہے ہیں۔”
صدر اور چیئرمین انصاف و ترقی آق پارٹی رجب طیب ایردوان نے ریزہ میں آق پارٹی کی جامع صوبائی مشاورتی اجلاس سے خطاب کیا۔
اس موقع پر صدر نے کہا کہ "ہم کام کر رہے ہیں تاکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک ترقی یافتہ، با وقار اور طاقتور ملک چھوڑ کر جائیں جبکہ ساتھ ہی اپنے شہروں کو سڑکوں، ماحولیاتی ، رہائشی اور سرنگوں کے منصوبوں سے ترقی بھی دے رہے ہیں۔”
ترکی نے آقنجی ڈرونز کے ذریعے دنیا کی عسکری تاریخ کو نئے سرے سے رقم کیا ہے، اس پر زور دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی اپنی سرحدوں میں یا اس سے باہر بھی دہشت گرد تنظیموں کو کوئی جائے پناہ حاصل نہیں کرنے دے گا۔